شہباز اسپورٹس انڈر19 انٹر اکیڈمی لیگ’ حسنین کا آل راٶنڈ کھیل یونائٹیڈ اکیڈمی مسلسل دوسری کامیابی

باب وولمر اکیڈمی کو 3 وکٹوں کی ہزیمت۔ مین آف دی میچ حسنین ماجد کے وکٹوں کے عقب میں4 شکار اور47 رنز۔   

 کراچی( اسپورٹس رپورٹر) ابھرتے ہوۓ وکٹ کیپر بیٹسمین حسنین ماجد نے شاندار آل راٶنڈ کھیل  وکٹوں کے عقب میس2 کھلا ڑٕوں اسٹمپڈ اور 2 کو کیچ آٶٹ اور 47 قیمتی رنز بناکر اپنی ٹیم یوناٹیٹڈ اسپورٹس کرکٹ اکیڈمی کو شہباز اسپورٹس انڈر19 انٹر اکیڈمی لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ2021       باب وولمر کرکٹ اکیڈمی کے خلاف 3 وکٹوں کی فتح سے ہمکنار کریا۔ یوناٸیٹڈ اکیڈمی کی ایونٹ میں یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے۔  کے سی سی اے اسٹیڈیم نارتھ ناظم آباد پر اس موقع پر یوناٸیٹڈ کرکٹ اکیڈمی کے روح رواں سید نصرت الله نے فاتح ٹیم کے حسنین ماجد کو عمدہ کھیل پر مین آف دی میچ ایوارڈ دیا۔ اس موقع پر ٹورنامنٹ چیف آرگناٸزر نویدالامین اور عفان ظفر فاروقی بھی موجود تھے۔ سرفراز احمد کرکٹ اکیڈمی کےزیرِ اہتمام ہونے والے ایونٹ کے کھیلے گۓ  میچ میں باب وولمر کرکٹ اکیڈمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ مقررہ 40  اوورز میں 9 وکٹیں گنواں کر 206 رنز کا ہندسہ اسکور بورڈ پر آوایزاں کیا۔ سعد بیگ نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوۓ 102 گیندوں پر 79 رنز میں3 چوکے اور 2 چھکے لگاۓ، ابھرتے ہوۓ جارح مزاج بلے باز حافظ فہد انصاری نے شاندار 78 رنز 83 گیندوں پر بناۓ انھوں نے اپنی اننگز کے دوران 5 مرتبہ گیند کو باٶنڈری لاٸین کراس کرایا اور ایک چھکا بھی لگإیا۔  لیفٹ آرم اسپنر جہانزیب اور حسن جعفری نے تباہ  بولنگ کرتے ہوۓ 26 اور 48 رنز کے عوض 3 -3 کھلاڑیوں کو پویلیٸین واپسی کا پروانہ تھمایا۔ یوناٸیڈ کرکٹ أکیڈمی نے مطلوبہ ہدف 207 رنز 7 وکٹوں کے نقصان پر  207 رنز 38.2 اوورز میں حاصل کرلیا۔ نوجوان وکٹ کیپر بلے باز  حسنین ماجد نے عمدہ  بیٹنگ کا مظاہرہ کرتےہوۓ 3 خوبصورت چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 47 رنز ، حمزہ علی خان نے جارحانہ 43 رنز میں 5 چوکے اور 2 چھکے لگاۓ، زین العابدین نے بھی عمدہ 41 رنز میں ایک چوکا لگایا، سعد آصف نے ناقابل شکست رہتے ہوۓ 29 رنز جوڑے۔ عمزہ اقبال نے 26 اور ازلان خان نے 47 رنز کے 2-2 وکٹیں سمیٹیں۔ میچ کے اختتام پر مہمان خوصی یوناٸٹیڈ کرکٹ اکیڈمی کے روح رواں سید نصرت الله نے فاتح ٹیم یوناٸیٹڈ اکیڈمی کے حسنین ماجد کو میچ وننگ کارکردگی پر مین آف دی میچ ایوراڈ دیا۔ اس موقع پر ٹورنامنٹ کے چیف آرگناٸزر نویدالامین اور عفان ظفر فاروقی بھی بھی موجود تھے۔ 

error: Content is protected !!