کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)ساوٗتھ افریقی کرکٹ ٹیم کے دورہ کے موقع پرایس ایس یوہیڈکواٹرمیں سیکیورٹی اجلاس
اجلاس میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران سیکیورٹی اقدامات کاجائزہ لیا
اجلاس میں کمانڈنٹ ایس ایس یو ڈاکٹر فرخ علی، آرمی آفیسرز،پی سی بی حکام سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز اورپولیس کے اعلی افسران نے شرکت کی۔
سیکیورٹی ڈویژن کے 2000 اہلکار اور 1080 ایس ایس یو کمانڈوز سمیت کراچی پولیس کے 5000 اہلکارنیشنل اسٹیڈیم کراچی،ایئر پورٹ، روٹ، ہوٹلز، پریکٹس گراوٗنڈز اور دیگر تمام مقامات پرنافذہونگے
سیکیورٹی کو مزید سخت کرنے کے لئے ہوائی نگرانی ، ماہرنشانہ باز بھی حساس مقامات پر تعینات ہونگے،
ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن نے ایونٹ کے پرامن انعقاد کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے مابین مربوط رابطے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔