لاہور، کراچی اور پنڈی سٹیڈیمزکی اپ گریڈیشن کا پلان طلب کرلیا۔

کرکٹ اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے سلسلے میں محسن نقوی کی گہری دلچسپی

چیرمین پی سی بی کی صدارت میں اہم اجلاس ۔

چیمپینز ٹرافی کے لیے تین اسٹیڈیمز کے لیے اپ گریڈیشن پلان ۔

  پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی زیر صدارت پاکستان کرکٹ کے ہیڈ کوارٹر قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ملک کے تین بڑے وینیوز کی اپ گریڈیشن کے ضمن میں اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں نیشنل انجینئرنگ سروسز پاکستان (نیسپاک) کے نمائندوں، ڈائریکٹر انفرا اسٹرکچر پی سی بی ناصر حمید اور دیگر نے شرکت کی۔
چیئرمین پی سی بی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور، نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی کی اپ گریڈیشن کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اسے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل مکمل کیا جائے۔

اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو کہا گیا ہے کہ وہ تین دن میں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے لیے جامع پلان پیش کریں جس کے بعد دیگر دو وینیوز کے لیے پلان مرتب کیا جائے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ شائقین کو ہر قیمت پر سہولت فراہم کی جائے اور اپ گریڈیشن پلان بناتے وقت ان کی آسانی کو مدنظر رکھا جائے۔

قذافی اسٹیڈیم میں شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش میں اضافہ کیا جانا چاہیے اور معیار پر سمجھوتہ کیے بغیر اس اپ گریڈیشن کا عمل تیز ہونا چاہیے۔

error: Content is protected !!