دوسرایوتھ ایمپائورینگ نینشنل ماسٹرکپ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ 28جنوری سے پشاور میں شروع ہوگا

پشاور(سپورٹس رپورٹر) خیبرپختونخواسپورٹس ڈائریکٹریٹ کےتعاون سےپاکستان فیڈریشن اورصؤبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام دوسرایوتھ ایمپائورینگ نینشنل ماسٹرکپ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ 28جنوری تایکم فروری پشاور میں منعقدہوگا۔اس میگاٹورنامنٹ میں ملک بھرسمیت محکموں کےکھلاڑی بھی حصہ لیں گے۔اس سلسلے میں ارگنائزنگ کمیٹی نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ٹورنامنٹ کے چیف ارگنائزراورنیشنل کھلاڑی سیدجابرکے مطابق خیبرپختونخوااورملک بھرمیں ٹیبل ٹینس کی ترقی کیلیئے صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کیساتھ ملکراہم قدم اٹھایاہےانشاءاللہ پاکستان فیڈریشن اورصوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کےزیراہتمام پشاورسپورٹس کمپلیکس کےاریناہال میں 28جنوری سے دوسرایوتھ ایمپائورینگ نیشنل ملسٹرکپ ٹورنامنٹ منعقدہوگا۔یکم فروری تک جاری رہنےوالےان مقابلوں میں خیبرپختونخوا۔پنجاب۔سندھ۔بلوچستان۔اذادکشمیرسمیت ڈیپارٹمنٹس کی ٹیمیں بھی بھرپورشرکت کریں گی۔اس طرح اس ٹورنامنٹ میں مجموعی طورپر85سے110تک کھلاڑی شریک ہونگے۔انہوں نے کہاکہ انہیں امید ہے کہ اس سے ملک بھرکے کھلاڑیوں کوکھیلنے کاایک اچھاموقع ملےگاجوٹیبل ٹینس کے فروغ کاباعث بنےگا۔ٹورنامنٹ کے چیف ارگنائزرسیدجابرنےبتایاکہ ٹیبل ٹینس کے کوالیفائڈکوچ میاں ابصارعلی ارگنائزنگ سیکرٹری ہونگےاورصوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی بیشن کے سینئرنائب صدرکفایت اللہ ان مقابلوں کی نگرانی کرینگے۔انہوں نےمزیدکہاکہ صوبوں اورڈیپارمنٹس کی ٹیموں نے شرکت کی تصدیق کردی ہےاور27جنوری تک ٹیمیں پشاور پہنچیں گی۔ٹورنامنٹ کاباقاعدہ صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے چیئرمین عظمت حنیف اورکزئی کریں گے۔

تعارف: newseditor