پشاور زلمی اور ہائیرپاکستان کی مسلسل پانچویں سال وننگ پارٹنر شپ

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پشاور زلمی اور ہائیر پاکستان کی وننگ پارٹنرشپ برقرارمسلسل پانچویں سال ہائیر پاکستان پشاور زلمی کا مین ٹائٹل اسپانسر بن گیا

پاکستان سپر لیگ کی میڈیا اور برانڈ ویلیو کے اعتبار سے نمبرون فرنچائز پشاور زلمی اور ہائیر پاکستان کے درمیان مین ٹائٹل اسپانسر شپ کا معاہدہ طے پاگیا. لاہور میں پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی اور ہائیر پاکستان کے
Mr.Feng
نے اسپانسرشپ معاہدے پر دستخط کیے ۔
ہائیر اینڈ ربا اکنامک زون لاہور میں اسپانسر شپ معاہدے کی تقریب میں پشاور زلمی اور ہائیر پاکستان کی منیجمنٹ کے ساتھ اسٹار کرکٹرز وہاب ریاض، امام الحق اور کامران اکمل نے بھی شرکت کی

اس موقع پر پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے کہا ہائیر پاکستان کے ساتھ معاہدے پر خوشی ہے پشاور زلمی اور ہائیر پاکستان ملک میں کرکٹ اور سپورٹس کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے

جاوید أفریدی نے کہا کہ ہا ئیر پاکستان نے ملک میں ڈومیسٹک اور پاکستان کرکٹ ٹیم کو اس وقت بھی سپورٹ اور اسپانسر شپ فراہم کی جب پاکستان اپنے تمام ہوم سیریز ملک سے باہر کھیل رہا تھا۔ ہائیر پاکستان اور زلمی فاونڈیشن پاکستان ہاکی ٹیم کو ورلڈ کپ کے لیے اسپانسر شپ فراہم کی ۔جاوید آفریدی نے مزید کہا کہ پی ایس ایل چھ گزشتہ سیزنز کی طرح انشاللہ کامیابی سے ہمکنار ہوگا۔پی ایس ایل میچز کا پاکستان میں انعقاد خوش آئند ہے ۔ہائیر پاکستان کے مسٹر فنگ نے پشاور زلمی کے ساتھ میڈیا پارٹنرشپ پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ وننگ پارٹنرشپ جاری رہے گی ۔

error: Content is protected !!