ایاز تصور پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)بلوچستان کے ایاز تصور پر پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ اور پلئیرز اسپورٹ اسٹاف کی خلاف ورزی کرنے پر میچ فیس کا تیس فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔ یہ واقعہ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں سندھ اور بلوچستان کے مابین کھیلے گئے پاکستان کپ کے چھٹے راؤنڈ کے میچ میں پیش آیا۔

ایاز تصور پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔ یہ آرٹیکل میچ کے دوران امپائر کے فیصلے پر نامناسب رویہ ظاہر کرنے سے متعلق ہے۔

یہ واقعہ بلوچستان کی بیٹنگ کے دوران اننگز کے 13ویں اوور میں اس وقت پیش آیا جب ایاز تصور نے وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ دئیے جانے والے امپائر کے فیصلے پر نامناسب ظاہر کی.

اس رویے پر ایاز تصور کو قصوار قرار دیا گیا جس پر انھوں نے اپنی غلطی کو تسلیم کیا اور میچ ریفری ندیم ارشد کی طرف سے تجویز کردہ سزا کو قبول کیا۔ ایاز تصور پر چارجز آن فیلڈ امپائرز ناصر حسین سینئر اور ضمیر حیدر نے عائد کیے۔

error: Content is protected !!