اسپورٹس کے شعبے میں بہتری کیلئے اقدامات کی ضروت ہے۔صداقت شیر

جرمن(چیف اکرام الدین)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق لیمر کرکٹ کلب کے نائب صدر و معروف نوجوان کرکٹر صداقت شیر نے کہا کہ اسپورٹس کے شعبے میں بہتری کیلئے اقدامات کی ضروت ہے انہوں نے کہا کہ سپورٹس نوجوان نسل کے صحت کیلئے بہت اہم اور ضروری ہے نوجوان نسل کا اسپورٹس کے شعبے میں حصہ لینا وقت کی اشد ضرورت ہے اسپورٹس سے وابستہ ہر کھلاڑی کو اپنی فیلڈ میں محنت کرنی چاہئے تا کہ وہ اپنی فیلڈ میں اگے جا سکے لیمر کرکٹ کلب کے نائب صدر و معروف نوجوان کرکٹر صداقت شیر نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ اسپورٹس سے جتنے وابستہ اکیڈمی اور فیڈریشن ہے وہ اپنے کھلاڑیوں کے بہتری میں اہم کردار ادا کریں تا کہ ان اکیڈمی اور فیڈریشن میں گیمز کھیلنے والے ہر کھلاڑی اپنے اگے کی زندگی کیلئے کچھ کر سکے انہوں نے کہا کہ انسان کو زندگی میں اگے جانے کیلئے محنت کرنا از حد ضروری ہے تا کہ وہ محنت کے زریعے کچھ بن سکے اور اپنے ملک و قوم بہتری کیلئے کچھ کر سکے صداقت شیر نے مزید کہا کہ لیمر کرکٹ کلب واحد کرکٹ کلب ہے جو کرکٹ کے حوالے سے نوجوان نسل کی بہتری کیلئے کوشاں ہے لیمر کرکٹ کلب کا مقصد ان نوجوان نسل کو مواقع فراہم کرنا ہے جن نوجوانوں میں ٹیلنٹ موجود ہو تا کہ وہ اپنے ٹیلنٹ کو عوام کے سامنے لائے اور ایک کامیاب کھلاڑی بن سکے۔

تعارف: newseditor