سپورٹس گالا کے نام پر ہونیوالے کھیلوں کے مقابلوں میں ابھی تک صحافیوں کو کٹس نہیں ملیں

پشاور(مسرت اللہ جان) سپورٹس گالا کے نام پر ہونیوالے کھیلوں کے مقابلوں میں ابھی تک صحافیوں کو کٹس نہیں ملی جن صحافیوں نے مقابلوں میں حصہ لیا تھا انہیں بھی کٹس فراہم نہیں کی گئی جبکہ کھیلوں کی سرگرمیوں کوریج کرنے والے سرکاری ملازمین نے دو سو کے قریب کٹس ہڑپ کرلی ہیں گذشتہ ہفتے ونٹر سپورٹس گالہ کے نام پر سپورٹس مقابلے منعقد کروائے گئے تھے جس میں دو سو کھلاڑیوں کی موجودگی کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعلی کے مشیر برائے اطلاعات کامران بنگش کو بھی مدعو کیا گیا تھا جبکہ اس سے قبل نتھیا گلی میں رسہ کشی کے مقابلے مخصوص افراد کے منعقد کروائے گئے تھے جس میںمخصوص افراد اور ان کے بچوں نے حصہ لیا تھا بعد ازاں قیوم سپورٹس کمپلیکس میں سپورٹس کے نام پر مقابلے منعقد کروائے گئے جبکہ صرف تیس کے قریب میڈیا سپورٹس کٹس مخصوص افراد میں تقسیم کی گئی ، صحافیوں کی جانب سے اعتراض کے بعد قیوم سپورٹس کمپلیکس میں میڈیا کے نام پر قابض مخصوص افراد نے تما م افراد کو کٹس فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم فوٹوگرافر سمیت متعدد سینئر ایڈیٹر و رپورٹرز کو ابھی تک میڈیا کی سپورٹس کٹس نہیں ملی -جس کی وجہ سے ان افراد میں تشویش پائی جاتی ہیں – ان افراد نے اس سلسلے میں خیبر یونین آف جرنلسٹس اور پشاور پریس کلب کی کابینہ کو بھی نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے قبل ازیں صحافیوں نے صحافیوں کے نام پر کھیلوں کے انعقاد اور ان کے نام پر فنڈز نکلوانے پرپریس کلب اور یونین سے نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا تھا-

error: Content is protected !!