پہلی قائداعظم انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ کے لئے 23کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ



لاہور (پ ر)20جنوری2021ء ۔ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے بدھ کے روز اپنے بیان میں کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تعاون سے25جنوری سے 7فروری تک ہونے والی پہلی قائداعظم انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ کی بھرپور تیاریاںکررہے ہیں، چیمپئن شپ کے بہترین انتظامات کیلئے 23 کمیٹیاں تشکیل دیدی ہیں، چیمپن شپ میں کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کریں گے، کھلاڑیوں کو ٹیلنٹ دکھانے کا بھرپور موقع ملے گا جس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، ہاکی کے فروغ کیلئے کام کرتے رہیں گے، تمام کمیٹیوں نے کام شروع کردیا ہے، پہلی قائداعظم انٹرڈویژن ہاکی چیمپئن شپ کو یادگار ایونٹ بنائیں گے۔
ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کی ہدایت پر تشکیل دی گئی کمیٹیوں کی تفصیل یوں ہے، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل(ر) آصف ناز کھوکھر اور ڈپٹی ٹورنامنٹ ڈائریکٹر محمد حفیظ بھٹی ہوں گے، لاہور ڈویژن کی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ندیم قیصر،راولپنڈی ڈویژن کے سربراہ شاہ منظر فرید گوجرانوالہ ڈویژن کے سربراہ خواجہ سیف الرحمن، ساہیوال ڈویژن کے سربراہ طارق نذیر، ملتان ڈویژن کے سربراہ رانا ندیم انجم، بہاولپور ڈویژن کے سربراہ مقصودالحسن جاوید، فیصل آباد ڈویژن کے سربراہ رانا حماد اقبال، ڈی جی خان ڈویژن کے سربراہ عطاء الرحمن اور سرگودھا ڈویژن کے سربراہ مسٹر امتیاز احمد نیازی، لاء اینڈ آرڈر کمیٹی کے سربراہ کرنل (ر) شبیرحسین، میڈیکل کمیٹی کے سربراہ عامر سہیل، میڈیا کمیٹی کے سربراہ عبدالرئوف روفی پی آر او ایس بی پی ، اکاموڈیشن کمیٹی کے سربراہ ریئس الرحمن ، امپائرمینجر راشد محمود بٹ، گرائونڈ کمیٹی کے سربراہ محمد ساجد، سکروٹنی کمیٹی کے سربراہ طارق نذیر، کوآرڈینیشن کمیٹی کے سربراہ ریئس الرحمن، جیوری آف اپیل کمیٹی اور ٹیکنیکل کمیٹی کے سربراہ لیفٹیننٹ کرنل (ر)آصف ناز کھوکھر ،شکایات کمیٹی کی سربراہ چاند پروین، پروٹوکول کمیٹی کے سربراہ ریئس الرحمن، انٹرٹینمنٹ کمیٹی کے سربراہ بلال اکرم، ایکریڈیشن/ سوشل میڈیا کمیٹی کے سربراہ جواد اللہ، ڈویژنل ٹیموں کے دستوں کے سربراہ،امپائر12 اور ٹیکنیکل آفیشل18ہوں گے

تعارف: newseditor