مردان(چیف اکرام الدین)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق مردان گڑھی کپورہ سے تعلق رکھنے والی معروف نوجوان ہاکی پیلئر حسنہ نثار نے کہا کہ کرونا وائرس عالمی وبا کی وجہ سے دنیا بھر میں اور خاص کر پاکستان میں کھیل کے میدانیں درہم برہم ہو گئے ہیں جو کھلاڑیوں کیلئے بہت بڑا اندیشہ ہو سکتا ہے کرونا وائرس نے دنیا بھر کے انسانیت کو زہنی پریشانی میں مبتلا کر دیا جو انسانیت کیلئے خطرہ لاحق ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ کھلاڑی تب کامیابی و کامرانی کی راہ پر گامزن ہو سکتا جب وہ محنت اور لگن سے کام کریں ہر کھلاڑی کو اپنے شعبے کی بہتری کیلئے کام کرنا چاہیے تا کہ وہ اپنے شعبے میں بہت اگے جا سکے اور اپنے ملک و قوم کی ترقی کیلئے کچھ کر سکے
انہوں نے کہا کہ ہاکی قومی کھیل میرا پسندیدہ گیمز ہے اور چاہتا ہوں کہ ہاکی قومی کھیل کے زریعے اپنے ملک و قوم کا نام روشن کرو معروف نوجوان ہاکی پیلئر حسنہ نثار نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ خواتین کو ہر شعبے میں مردوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونا ضروری ہے تا کہ خواتین بھی مردوں کے طرح ہر کام خود کر سکے انہوں نے مزید کہا کہ اج ہماری خواتین فیلڈ میں اگے جانے سے قاصر ہے اور وہ اس لئے کہ خواتین کے ساتھ کسی کی سپورٹ نہیں ہوتی تا کہ وہ کسی فیلڈ میں اگے جا سکے اور کچھ بن سکے۔