پاکستان کرکٹ لیجنڈ مدثر نذر نے ٹی 10 اسپورٹس مینجمنٹ میں بطور تکنیکی ڈائریکٹر شمولیت اختیار کر لی


ابوظہبی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیجنڈ مدثر نذر ، جنہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 6,500 رنز بنائے اور بین الاقوامی کرکٹ ہی میں 150 سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں ، کو ٹی 10 اسپورٹس مینجمنٹ (ٹی ایس ایم) کا ٹیکنیکل ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے ۔
سابق پاکستانی آل راونڈر نے ابوظبی ٹی ٹین کے دوسرے سیزن کے آغاز سے قبل ٹی ٹین اسپورٹس منیجمنٹ میں شمولیت اختیا ر کی ٹی ٹین اسپورٹس بین الاقوامی کاروباری گروپ مُلک ہولڈنگ کا حصہ ہے اس حوالے سے ٹی 10 اسپورٹ مینجمنٹ کے ٹیکنیکل ڈائریکٹر مدثر نذر نے ٹی 10 فارمیٹ کی اہمیت کے بارے میںگفتگوکرتے ہوئے کہا ، "ہم کھیل کے ذریعے تفریح مہیا کرتے ہیں ، چاہے یہ 100 سال پہلے کا تھا یا اب ہے ۔ شائقین کا کھیل سے لطف اندوز ہونا ضروری ہے کوئی بھی کرکٹر جسے کرکٹ سے پیار ہے وہ کرکٹ کے ہر فارمیٹ میں کھیلنا پسند کرتا ہے اور ٹی ٹین ایک بہت ہی دلچسپ فارمیٹ ہے جس میں شائقین کرکٹ زیادہ محظوظ ہوتے ہیں جس سے ناصرف کرکٹ شائقین میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ کرکٹ ایسے ممالک کا بھی پسندیدہ کھیل بنتا جا رہا ہے جہاں اس سے قبل کرکٹ کے کھیل کا تصور بھی نہیں تھا ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر میں کرکٹ کھیل رہا ہوتا تو یقینی طور پر اس فارمیٹ کوضرور آزماتا کیونکہ میں نے بہت سخت تربیت حاصل کی ہوئی ہے ، کرکٹ کے کھیل میں جدت آ گئی ہے اور شائد یہی وجہ ہے کہ وہ کھلاری جو چار روزہ یا پانچ روزہ فارمیٹ میں نمایاں ہیں اور انہوں نے نئے طرز پر کھیل میں مہارت حاصل کی اور دوسروں کو آوٹ آف فارم کر دیا اور کرکٹ کے اس تیز ترین فارمیٹ میں اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑے ۔
ٹی 10اسپورٹس منیجمنٹ کے چیئرمین شجیع الملک نے کہا کہ مدثر نذر کی ٹیکنیکل ڈائریکٹر کے طور پر شمولیت ہمارے لئے باعث اطمنان ہے اس کھیل کے فروغ کے لئے ہم مدثر نذر کی اعلی مہارت سے فائدہ اٹھائیں گے جس سے ابوظبی ٹی 10کو فروغ ملے گا اور کرکٹ کے اس فارمیٹ کی مقبولیت میں اضافہ ہو گا یاد رہے کہ اس سیزن میں پاکستان کے شاہد آفریدی ، شعیب ملک ، محمد حفیظ کے علاوہ ویسٹ ایڈیز کے کرس گیل اور آندرےے ریسل سمیت دیگر بین الاقوامی کرکٹ کھلاڑی آٹھ ٹیموں جن میں ٹیم ابوظبی ، مراٹھا عریبین ، بنگلہ ٹائیگرز ، دکن گلیڈی ایٹرز ، قلندرز ،دہلی بلز ، ناردن واریئرز اور پونے ڈیویلز شامل ہیں میں اپنے شاندار کھیل کا مظاہرہ کریں گے

تعارف: newseditor