لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے احسان مانی کے 6 ماہ کے اخراجات کی تفصیلات جاری کردیں۔پی سی بی نے چیئرمین احسان مانی کےابتدائی 6 ماہ کے اخراجات اپنی ویب سائٹ پر جاری کیے ہیں جس کے مطابق احسان مانی نے 6 ماہ میں 57 لاکھ 6 ہزار 171 روپے خرچ کیے۔دستاویزات کے مطابق احسان مانی نے اوسط ایک ماہ میں 9 لاکھ 51 ہزار روپے خرچ کیے، ان کی رہائش کی مد میں 22 لاکھ 2 ہزار روپے سے زائد خرچ کیے گئے جب کہ گاڑی اور ڈرائیور کی مد میں 5 لاکھ 29 ہزار روپے سے زائد خرچ ہوئے۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی کے علاج کے لیے نے 81 ہزار 800 روپے خرچ کیے ہوئے اور غیر ملکی دوروں پر 11 لاکھ 85 ہزار 600 روپے سے زائد رقم خرچ ہوئی۔اس کے علاوہ اندرون ملک سفر پر 9 لاکھ 67 ہزار روپے سے زائد رقم خرچ ہوئی جب کہ سیکورٹی گارڈ اور ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں 3 لاکھ 49 ہزار روپے خرچ ہوئے۔