عالمی کپ جیتنے کی 30 ویں سالگرہ، ٹرافی قذافی سٹیڈیم میں سجا دی گئی

ورلڈ کپ 92 کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر ٹرافی لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں سجا دی گئی ہے۔لاہور ٹیسٹ کے آخری اور فیصلہ کن دن قومی کرکٹرز نے ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔منجمنٹ کے اراکین نے بھی پویلین کے سامنے رکھی ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ1992کی تاریخی جیت کی سالگرہ منانے کا فیصلہ کیا تھا۔

پی سی بی کا کہنا تھا کہ 25مارچ کی مناسبت سے ورلڈکپ ٹرافی جمعے کو قذافی اسٹیڈیم میں رکھی جائے گی، شائقین ٹرافی کے ساتھ سیلفیز اور تصاویر بنوا سکیں گے، ٹرافی پاکستان اور آسٹریلیا کے ڈریسنگ روم میں بھی جائے گی۔پی سی بی کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ 1992کے فائنل کی تصویری جھلکیوں پر مشتمل سلائیڈ شو بھی جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان 1992ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کپتان تھے، جبکہ موجودہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجا بھی اس ٹیم کا حصہ تھے۔

error: Content is protected !!