ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ سے پہلی بار ورلڈ میموری چیمپئن شپ جیتنے والی قومی ٹیم کی ملاقات


لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ سے برطانیہ میں ہونیوالی ورلڈ میموری چیمپئن شپ میں پاکستان کی پہلی بار ورلڈ میموری چیمپئن بننے والی قومی نے جمعرات کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کوچ ثانیہ عالم کی قیادت میں ملاقات کی، وفد میںایمہ عالم، سیدہ قصہ زہرا، عبیرہ اطہر اور شوما شریک تھیں، اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی بھی موجود تھے

ایمہ عالم نے نام، چہرے، عمومی الفاظ (words random ) میں سونے اور تاریخی تاریخوں کے مقابلوں میں چاندی کے تمغے جیتے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا کہ طالبات نے دنیا میں ملک کا نام روشن کیا ہے، ذہین طالبات ملک کاسرمایہ ہیں ،یہ ہمارے اصل ہیروز ہیں، پنجاب میں بھی اس طرح کے ایونٹس منعقد کرانے کیلئے مشاورت کی جائے گی، کوچ ثانیہ عالم نے بتایا کہ لندن میں ہونیوالی ورلڈ میموری چیمپئن شپ 2020ء میں پاکستان نے پہلی بار شرکت کی اور ورلڈ چیمپئن بنا، چیمپئن شپ میں 16ممالک کے 300نوجوانوں نے حصہ لیا تھا

پاکستان نے یہ اعزاز پہلی بار جیتا جس سے نوجوانوں کو مزید حوصلہ ملا ہے، مستقبل میں بھی پاکستان کا نام روشن کرتے رہیں گے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کوچ ثانیہ اور طالبات کو سوینئر دیئے جبکہ ثانیہ عالم نے ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کو سوینئر پیش کیا۔

error: Content is protected !!