کرونا وائرس عالمی وبا سے بچاؤ احتیاطی تدابیر سے ہی ممکن ہے۔عالیہ سید

کشمیر(چیف اکرام الدین)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ و کشمیر وویمن کرکٹ کی کوچ و گورنمنٹ ادارے ریڈیو آزاد کشمیر اور ایف ایم 101 کی بطور نیوز ریڈر و رپورٹر اور مسلم ہینڈز انٹرنیشنل تنظیم کی آفیسر عالیہ سید نے کہا کہ کھلاڑی حوصلہ رکھیں وہ دن دور نہیں جب ملک میں کھیلوں کے مقابلے دوبارہ بحال ہونگے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس عالمی وبا نے پوری دنیا کی انسانیت کو ذہنی پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے روز بروز کرونا وائرس سے متاثر افراد کے تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جو انسانیت کیلئے اندیشہ ہو سکتا ہے کرونا وائرس عالمی وبا کی وجہ سے بہت لوگ انتقال کر گئے جو افسوس ناک ہے بین الاقوامی ایوارڈ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ عالیہ سید نے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری میں کہا کہ کرونا وائرس عالمی وبا سے بچاؤ کیلئے حکومتی تدابیر کے ساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر کو اپنانا وقت کی اشد ضرورت ہے ماسک گلوز اور سیناٹائزر کا استعمال روز زندگی میں اپنی عادت بنا لیں کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون چل رہا ہے اور لاک ڈاون کی وجہ سے اسپورٹس سے وابستہ کھیلوں کے میدان بھی درھم برھم ہو گئے جو ملک اور کھلاڑیوں کیلئے باعث نقصان ہے انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالی کرونا وائرس عالمی وبا سے متاثر افراد کو صحت کاملہ نصیب فرمائے اور اللہ تعالی کرونا وائرس سے مرنے والوں کی مغفرت فرمائے۔آمین

تعارف: newseditor