انٹرڈسٹرکٹ ووشوٹورنامنٹ کیلئےپشاورکھلاڑیوں کےٹرائلزکاانعقاد۔ٹیم تشکیل دیدی گئی

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے زیراہتمام اگلے ماہ چارسدہ میں منعقدہ انٹرڈسٹرکٹ ووشوکنگفوکے مقابلوں کیلیئے پشاورڈسٹرکٹ ٹیم کاانتخاب عمل میں لایاگیا۔اس حوالے سےگزشتہ روز صوبائی ووشواسوسی ایشن کیڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام رحمت مارشل آرٹس اکیڈمی رینگ روڈپشاورمیں پشاور ڈسٹرکٹ کی ٹیم کے سلیکشن کے لئےٹرائلز کاانعقادکیاگیا۔جس میں پشاورسے8رجسٹرڈکلبوں کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ٹرائلز پاکستان ووشوایسوسی رحمت گل آفریدی۔سیکرٹری چیئرمین میاں وحیدشاہ۔سیکرٹری جنرل نجم اللّه صافی۔ٹیکنیکل کمیٹی کے چیئرمین خیضراللہ ،چیئر مین میاں وحید شاہ ۔انٹر نیشنل کھلاڑی عمران اللہ کوچزہمایون خان خلیل،صفی اللّه اورضیاء الرحمان کی نگرانی منعقد ہوئے۔ٹرائلزمیں جن کھلاڑیوں کاچنائو عمل میں لاگیا۔ ان میں 56 کلوگرام ویٹ میں شہاب الدین۔احسان 60 کے جی میں عمر ,_65 میں سلمان اور شاہد ،_70 میں ارشد آفریدی اور اوپن کیٹگری میں عبیداللہ اورثاقب شامل ہیں۔تمام کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جمعے کےروز سے رحمت مارشل آرٹس اکیڈمی میں شروع ہوگیا۔

error: Content is protected !!