کھلاڑیوں اور شہریوں نے کنٹونمنٹ بورڈ کے حکام سے اس معاملے میں نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا
پشاور(سپورٹس رپورٹر)کینٹ کے ایریا میں واقع قیوم سپورٹس کمپلیکس کے باہر فٹ پاتھ پیشاب کرنے کی جگہ بن گئی ہیں کھلاڑیوں سمیت خواتین کو آنے جانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس سلسلے میں مقامی شہری اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ازوان امجد نے وزیراعظم کی سٹیزن پورٹل پر شکایت بھی درج کروائی جس پر فوری طور پر ایکشن لیا گیا اور کینٹونمنٹ بورڈ کے حکام نے صفائی کردی تاہم فٹ پاتھ پر پیشاب کرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے
کینٹ کے قریب واقع غیر قانونی چنگ چی اور سوزوکی اڈہ کے ڈرائیور سمیت راہگیر بھی اسے پیشاب کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں جبکہ یہاں پر کھانے پینے کی اشیاء بھی فروخت کی جاتی ہیں دوسری طرف قیوم سپورٹس کمپلیکس آنیوالے کھلاڑیوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ بدبو کے باعث فٹ پاتھ کو استعمال کرنا انتہائی مشکل ہے- کھلاڑیوں و مقامی افراد نے قیوم سپورٹس کمپلیکس کے روڈ پر واقع فٹ پاتھ کو صاف کرنے اور غیر قانونی اڈوں سے پاک کرنے کا کنٹونمنٹ بورڈ حکام سے مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ تجاوزات کیساتھ ساتھ فٹ پاتھ پر پڑی گندگی کا نوٹس لیں اور غیر قانونی اڈے بھی واگزار کرائیں..