سپورٹس مین سیاست کا خاتمہ ضروری ہے،علی محمد خان

پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ )وفاقی وزیر علی محمد خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو ملکی ترقی مین اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے ۔۔کھیلوں کے میدان میں نوجوان پاکستان کا جھنڈا اوپر لیکر جائیں ۔ آرچری سنت رسول ہے ۔۔نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں پر توجہ دینا چاہئیے۔

پشاور ۔پشاور نے کھیلوں کے مختلف میدانوں میں ٹاپ پوزیشن کھلاڑیوں دئیے۔ صوبوں میں تحصیل لیول پر کھیلوں کا فروغ چاہتے ہیں سپورٹس مین سیاست کا خاتمہ ضروری ہے تبھی کھیلوں کا فروغ ہوگا ۔ خود کھلاڑی ہوں اس لئے پتہ ہے کہ کھلاڑیوں کا کی مشکلات کا پتہ ہے۔

سیاست کا میدان ہمیں چھوڑ دیں نوجوانوں کو صرف کھیلوں تک رکھیں کہ وہ ملک کا نام روشن کریں ۔ پختونخوا میں آرچری کے کھیل میں خاتون کا آگے آنا خوش آئند ہے۔کھیلوں کے فروغ میں بنیادی کردار حکومت کا ہے ۔ ابھی پرائیویٹ سیکٹر اس حوالے سے اچھا کردار ادا کررہا ہے۔

وفاق کی سطح پر فہمیدہ مرزا سے پی ایس بی سے متعلق بات کرونگا۔پختونخوا آرچری کلب کو درپیش مسائل پر بھی وفاق کی سطح پر بات کرونگا۔ اٹھارھویں ترمیم کے بعد سپورٹس صوبوں کے پاس آنا چاہئیے لیکن اسلام آباد کے کردار کو بھی نظر انداز نہیں کرسکتے۔

دنیا میں سپورٹس سب سے بڑی انڈسٹری ہے ۔آرچری ایک وقت میں پہلا لائن آف ڈیفنس ہوا کرتا تھا۔ خیبر پختونخوا کی ایک بیٹی آرچری کے فروغ کررہی ہے یہ کام حکومت کا یے ۔نوجوان کوئی نہ کوئی ہنر ضرور سیکھیں کیونکہ برے وقت کا پتہ نہیں ہوتا۔

وفاقی وزیر نے آرچری کے فروغ پر خیبرپختونخوا آرچری کلب کو خراج تحسین کیا اور تیر اندازی بھی کی، اس موقع پر انہوں نے خیبرپختونخوا آرچری کلب کی چوتھی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا،اس موقع پر آرچری کلب کی صدر سارہ نثار نے کہا کہ صوبائی حکومت سمیت وفاق کی سطح پر سپورٹ مل رہی ہے ۔ لیکن پی ایس بی پشاور میں خاتون ہونے کی بناء پر امتیازی سلوک کیا جارہا یے۔ سپورٹس ڈائریکٹوریٹ یوتھ اور ٹورازم ڈیپارٹمنٹ نے آرچری کے فروغ میں بڑا ساتھ دیا۔تقریب میں اولمپکس ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے صدر ذوالفقار سابق اولمپیئن بھی تقریب میں موجودتھے

آخر میں وفاقی وزیر نے نمایاں پوزیشن ہولڈر کھلاڑیوں میں شیلڈز بھی تقسیم کئے ۔

error: Content is protected !!