حیدرآباد(عائشہ ارم) ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن و صدر حیدرآباد اولمپک اسپورٹس کمیٹی خرم رفیع صدیقی کے والد معروف ماہر تعلیم پروفیسر رفیع اللہ صدیقی مرحوم کے ایصال ثواب اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پاکستان ورکرز اسپورٹس فیڈریشن (رجسٹرڈ) کے زیراہتمام, ڈی پی ای اے ورکنگ کمیٹی اور ماسٹر مائنڈ پبلک ہائی اسکول لطیف آباد نمبر 12 کے تعاون سے اسی اسکول میں تعزیتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں مرحوم کے شعبہ تعلیم، فزیکل ایجوکیشن و اسپورٹس کے ساتھی، رفقاء اور اسٹوڈینٹس نے شرکت کی۔پروگرام میں ناظم امتحانات تعلیمی بورڈ حیدرآباد ڈاکٹر مسرور احمد زئی،مختلف کالجز کے سابق پرنسپلز پروفیسر سید نورالدین، پروفیسر اختر ایوب، سچل سرمست کامرس کالج ہیرآباد کے پروفیسر امتیاز شیخ، سینیئر ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن و اسپورٹس آرگنائزرز سید سخاوت علی، پرویز احمد شیخ، عبدالجبار انصاری اور صدر تقریب و مرحوم کے فرزند ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن گورنمینٹ بوائز ڈگری کالج کوہسار خرم رفیع صدیقی نے مرحوم پروفیسر رفیع اللہ صدیقی کی خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ انکا کہنا تھا کہ مرحوم ایک عہدساز شخصیت کے مالک تھے اور اپنی زات میں انجمن تھے۔انہوں نے ہمیشہ انسان دوستی کا مظاہرہ کیا اور میرٹ کو فوقیت دی۔ایسے دیدہ ور بڑی مشکل سے پیدا ہوتے ہیں۔ اس موقع پر تقریب میں شریک مختلف تنظیموں اور مختلف مکتبہ فکر کی جانب سے اور تقریب میں "آن لائن” شرکت کرنے والی شخصیات،اسپورٹس آرگنائزرز و ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن نے مرحوم کے نام سے منسوب کھیلوں کے پروگرام، علمی و ادبی مقابلے، اکیڈمیز کے قیام کے اعلانات کیئے گئے۔نظامت کے فرائض سید سخاوت علی نے انجام دیئے۔حافظ عبداللل کی جانب سے تلاوت کلام پاک کے بعد آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین میجر(ر) رخسار محمود نے شرکاء کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر ایک منٹ کی خاموشی اور بعد ازاں مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی کی گئی۔پروگرام میں سابق ڈائریکٹر کالجز حیدرآباد پروفیسرشکیل اجمد صدیقی، ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن احمد نواز، خلیل الرحمن، ثروت افزاء، عائشہ ارم، سید حسن عباس جعفری،محمد امین، فہدملک، پروفیسر انور قریشی، سابق استاد پروفیسر محمود بیگ ،فزیکل ایجوکیشن ٹیچر رمیز راجہ، اسپورٹس آرگنائزرز محی الدین شیخ، عمران خان،زیشان علی،طارق نیاز شیخ، معروف کرکٹ امپائر محمد اکبرخان، سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ذوالفقار علی، ڈی سی اے جامشورو کے بانی صدر سلیم الدین اور مختلف اسکولز کے مرد و خواتین اساتذہ نے شرکت کی۔مرحوم کی خدمات کے اعتراف اور تعزیت پر مبنی پروگرام سے قبل و بعد میں موصول ہوئے برقی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔