حیدرآباد(پرویز شیخ) حیدرآباد بیس بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے انڈس ویلی اسکول سسٹم (IVSS) مرحبا سٹی حیدرآباد میں گرلز بیس بال کوچنگ کیمپ کا آغاز کردیا گیا۔پاکستان فیڈریشن بیس بال وومین کی سیکریٹری و ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن گورنمینٹ گرلز ڈگری کالج کوٹری میڈم عائشہ ارم نے افتتاح کیا۔افتتاح کے وقت اپنے خطاب میں انہوں نے فروغ بیس بال کے لیئے گراس روٹ لیول پر توجہ دینے اور خصوصی دلچسپی لینے اور طالبات کو ملک بھر کا مقبول ترین کھیل سیکھنے کے مواقع فراہم کرنے پر اسکول کی ہیڈ میڈم زہرہ سولنگی، ڈپٹی ہیڈ میڈم ناظمہ سبحان کا خیرمقدم کیا۔انہوں نے فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ، سینیئرنائب صدر و صدر سندھ بیس بال ایسوسی ایشن انجینیئر محمد محسن خان، نائب صدر پرویز احمد شیخ سمیت پوری ٹیم کی فروغ بیس بال کےلیئے کی جارہیں خدمات کو سراہا۔
کمیپ کے لیئے 25 گرلز نے ناموں کا اندراج کرایا ہے۔پہلے دن شریک 20 گرلز کو پرویز احمد شیخ، ظہیرالدین اور خود میڈم عائشہ ارم نے بیس بال کے بنیادی قوانین سے آگاہ کیا اور اہم ابتدائی مشقیں کرائیں جس میں عائشہ لطیف اور نے انکی معاونت کی۔آخر میں میڈم ناظمہ سبحان نے بیس بال ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر سیکشن ہیڈ سارہ حسین، ایڈمن پرو قراةالعین رانا، کوچ ظہیرالدین مگسی،مس عائشہ لطیف اور دیگر موجود تھیں۔