پاکستان آرمی نے کلے شوٹنگ چیمپئن شپ جیت لی


کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان آرمی نے کلے شوٹنگ چیمپئن شپ جیت لی، فائنل کے مہمان خصوصی میجر جنرل ظفر الحق تھے۔پی این ایس کارساز میں کھیلی گئی کلے شوٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی سرفہرست رہی۔پاک آرمی نے چار گولڈ، تین سلور اور ایک برانز میڈل سمیت آٹھ میڈلز حاصل کیے۔

پاک نیوی اور سندھ کی ٹیم مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہیں، دونوں ٹیموں نے ایک گولڈ، دو سلور اور 1 برانز میڈل حاصل کیا، اسلام آباد کی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی۔ڈبل ٹریپ اولمپک ایونٹ میں پاک آرمی کے فرخ ندیم نے پانچ راؤنڈ پر 119 ٹوٹل اسکور کے ساتھ گولڈ میڈل حاصل کیا، فخر الاسلام 115 اسکور کے ساتھ سلور میڈل اور امین اللّٰہ نے 111 کے اسکور کے ساتھ برانز میڈل حاصل کیا۔فائنل کے مہمان خصوصی میجرجنرل ظفر الحق تھے جنہوں نے جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔

error: Content is protected !!