پہلی قائداعظم انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، رائے تیمور خان بھٹی

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ ہاکی کے کھیل کو دوبارہ عروج پر لانے کے لئے کام شروع کردیا ہے، وہ وقت دور نہیں جب یہی کھلاڑی دوبارہ ہاکی کی دنیاکے روشن ستارے بن کر چمکیں گے، وزیراعظم عمران خان کی خواہش ہے کہ ہاکی کا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کیا جائے جس کے لئے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی سربراہی میں ہاکی کی ترقی کے لئے اقدامات کررہے ہیں

انہوں نے جلد وومن ہاکی چیمپئن شپ کرانے کا بھی اعلان کیا، سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب فواد ہاشم ربانی نے کہا ہے کہ ہاکی میں ہمارا ماضی انتہائی شاندار رہا ہے، ہمارے ہاکی کے کھلاڑیوں کی دنیا آج بھی معترف ہے،ہاکی میں کھویاہوا مقام دوربارہ حاصل کرنے کے لئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں، پہلی قائداعظم انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا،

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ آج کا دن پنجاب کی ہاکی کےلئے تاریخ ساز دن ہے،ہاکی کے کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کا بہترین موقع فراہم کررہے ہیں تاکہ ہاکی کے کھیل کو دوبارہ عروج پر لے کر جاسکیں، کھلاڑیوں بہترین سہولیات فراہم کی ہیں تاکہ وہ محنت اور لگن سے اپنی صلاحیتوںکا اظہار کرسکیں، ان خیالات کا اظہار انہوںنے پیر کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تعاون سے ہونیوالی پہلی قائداعظم انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،

تقریب میںمشیر کھیل ملک عمر فاروق، وائس چیئر مین سپورٹس بورڈ پنجاب راﺅ زاہد قیوم،صوبائی وزیر اجمل چیمہ، پارلیمانی سیکرٹری رانا شہباز اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ، ہیڈ کوچ خواجہ جنید، چیف سلیکٹر منظور جونیئر ودیگر بھی شریک تھے، صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے مزید کہا ہے کہ حکومت پنجاب پہلے دن سے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی سربراہی میں سپورٹس کی نئی نرسریاں بنانے کے لئے کام کررہی ہے

ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے، دنیا میں وہی قومیںکامیاب ہوتی ہیں جو اپنی ثقافت، تہذیب وتمدن اور اپنے کھیل کو ساتھ لے کر چلتی ہیں، وزیراعظم عمران خان کی خواہش ہے کہ ہاکی کو دوبارہ وہی مقام دلایا جائے جو ماضی میں اس کا تھا، پہلی قائداعظم انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ کا انعقاد اسی سلسلہ کی کڑی ہے، چیمپئن شپ میں پورے پنجاب کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، پاکستان ہاکی فیڈریشن کا مشکور ہوں جنہوں نے تعاون کیا، ہم امید کرتے ہیں ان کھلاڑیوں میں ہی سٹار بنیں گے، پنجاب حکومت پاکستان ہاکی فیڈریشن سے مل کر ہاکی لیگ بھی کرائے گی جس سے ملک میں ہاکی کلچر بحال ہوگا۔


سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب فواد ہاشم ربانی نے کہا ہے کہ محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق کھیلوں کے فروغ اور ترقی کے لئے بھرپوراقدامات کررہا ہے،پاکستان نے ہاکی کے کھیل میں حکمرانی کی ہے، ہاکی میں ہم نے حسن سردار، سمیع اللہ، کلیم اللہ، اختر رسول، حنیف خان، منظور سینئر، منظور جونیئر، شہباز احمد، منصور احمد سمیت درجنوں نامور کھلاڑی پیدا کئے ،مجھے یقین ہے اب انہیں کھلاڑیوں سے آنے والے وقتوں میں بڑے کھلاڑی سامنے آئے آئیں گے جو ملک کا نام روش کریں گے، گزشتہ کئی دہائیوں سے ہاکی کا کھیل زوال کا شکاررہا ہے جس کی بحالی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں

پہلی قائداعظم انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ کا انعقاد بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے، سپورٹس کا فروغ ہمارا مشن ہے چند دن پہلے ہم نے پانچ گیمز پر مشتمل پہلی قائد اعظم انٹرڈویژن اوپن چیمپئن شپ کا کامیاب انعقاد کیا ہے اور اب قومی کھیل کے فروغ کےلئے بڑا ایونٹ کروایا جارہاہے،اس سے پہلے ہاکی کے فروغ کے لئے کئی بار ہاکی کے تربیتی کیمپس بھی لگائے گئے جس میں ماہر کوچز نے کھلاڑیوں کو تربیت دی جس سے کھلاڑیوں کے کھیل میں بہت بہتری آئی

ہم نے ہاکی کی بحالی اور ماضی میں ہاکی کا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کا عزم کررکھا ہے جس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں،جدید سہولیات کی فراہمی کے بغیر ہم ہاکی میں کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل نہیں کرسکتے اس لئے نوجوان کھلاڑیوں کو جدید سہولیات ان کے شہروں تک فراہم کی ہیں، پنجاب کے مختلف شہروں میں 25نئی آسٹروٹرف اور گراو¿نڈز بنائے جارہے ہیں ،کھلاڑی چیمیئن شپ میں جوش و جذبے سے حصہ لے رہے ہیں اور کچھ کر کے دکھائیں گے۔


ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے اپنے خطاب کہا کہ ماضی میں ہم نے ہاکی میں شاندار فتوحات حاصل کرکے پوری دنیا میں پاکستان کا پرچم بلند کیا ،پاکستان نے اس تاریخی سٹیڈیم میں 1990 کے ہاکی ورلڈ کپ میں سلور میڈل جیتا جبکہ 1994ءمیںہاکی چیمپئن ٹرافی کا ٹائیٹل جیتا ۔آج اسی سٹیڈیم میں ہم پہلی قائد اعظم انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ کا افتتاح کررہے ہیںجس کے ساتھ ہم دوربارہ ہاکی میں اپنے عروج کی جانب قدم رکھ رہے ہیں

ہم نے سفارش کلچر دفن کر کے میرٹ پر 9ڈویژن کی ٹیمیں تشکیل دی ہیں تاکہ نیا ٹیلنٹ سامنے آئے ، چیمپئن شپ میں پنجاب کے 9ڈویژن سے 200کھلاڑی ، آفیشلز ، کوچزاور تمام ڈویژنل سپورٹس افسران شریک ہیں ،چیمپئن شپ میں 7فروری تک 40یادگار مقابلے ہوں گے ،چیمپئن شپ میں جیتنے والی ٹیموںاور کھلاڑیوں کو 6لاکھ70ہزار روپے کے انعامات دیئے جائیں گے، پہلے نمبر پر آنےوالی ٹیم کو 3لاکھ دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو2لاکھ اور تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو ایک لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا، بہترین مارچ پاسٹ کرنے والے ڈویژن کو 25ہزار انعام دیا جائے گا،ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اور اس کا فروغ ہمارا مشن ہے ،مجھے یقین اس چیمپئن سے سامنے آنے والا ٹیلنٹ نہ صرف نیشنل بلکہ انٹرنیشنل سطح پر بھی ملک کا نام روشن کرے گا اوروہ وقت دور نہیں جب ہم دوبارہ ہاکی کے عروج پر ہوں گے،میں تمام کھلاڑیوں ، آفیشلز کو ایک خوشخبری بھی دیتا ہوں کہ سپورٹس بورڈ پنجاب پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ساتھ ملک کر ہاکی ایکسلینس سینٹر اور ہاکی اکیڈمی قائم کرنے جارہا ہے۔

error: Content is protected !!