پشاور(سپورٹس رپورٹر)خیبرپختونخواسپورٹس ڈائریکٹریٹ کے تعاون سے پاکستان فیڈریشن اورصبوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام دوسری یوتھ ایمپائورینگ نیشنل ماسٹرکپ ٹیبل ٹینس چمپئن شپ آج28جنوری سے منعقدہ ہوگا،جس کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔یکم فروری تک کھیلی جانیوالی اس میگاایونٹ میں ملک بھرسمیت محکموں کے کھلاڑی بھی حصہ لیں گے۔ٹورنامنٹ کے چیف ارگنائزراورنیشنل کھلاڑی سیدجابرکے مطابق خیبرپختونخوااورملک بھرمیں ٹیبل ٹینس کی ترقی کیلیئے صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کیساتھ ملکراہم قدم اٹھایاہے ان مقابلوں میں خیبرپختونخوا،پنجاب،سندھ،بلوچستان،آزادکشمیرسمیت ڈیپارٹمنٹس کی ٹیمیں بھی بھرپورشرکت کریں گی۔اس طرح اس ٹورنامنٹ میں مجموعی طورپر85سے110تک کھلاڑی شریک ہونگے۔انہوں نے کہاکہ انہیں امید ہے کہ اس سے ملک بھرکے کھلاڑیوں کوکھیلنے کاایک اچھاموقع ملے گاجوٹیبل ٹینس کے فروغ کاباعث بنے گا۔ٹورنامنٹ کے چیف ارگنائزرسیدجابرنے بتایاکہ صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی بیشن کے سینئرنائب صدرکفایت اللہ ان مقابلوں کی مکمل نگرانی کرینگے۔انہوں نے مزیدکہاکہ صوبوں اورڈیپارمنٹس کی ٹیمیں پشاورپہنچ گئی ہیں۔ٹورنامنٹ کاباقاعدہ صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے چیئرمین عظمت حنیف اورکزئی کریں گے۔