کراچی ٹیسٹ، فواد عالم کی سنچری،اظہر اور فہیم کی نصف سنچریاں، پاکستان نے 8وکٹوں پر 308 رنز بنا لئے


کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنا لیے۔ نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان نے 33 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا، اظہر علی اور فواد عالم 5،5 کے انفرادی سکور پر کریز پر موجود تھے اور پاکستان کو اننگز کا خسارہ پورا کرنے کیلئے 187 درکار تھے ۔

دونوں کھلاڑیوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ٹیم کو مشکل صورتحال سے نکالا۔ 121 کے سکور پر جنوبی افریقی ٹیم 51 رنز بنانے والے اظہر علی کی وکٹ لیکر یہ شراکت توڑنے میں کامیاب ہوئی۔ فواد عالم اور اظہر علی نے 5ویں وکٹ کیلئے 94 رنزجوڑے ۔ اظہر علی کے بعد فواد عالم کا ساتھ نبھانے محمد رضوان میدان میں اترےاوردونوں نے سکور آگے بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا ، اس دوران فواد عالم نے اپنی نصف سنچری سکور کی، 176 کے سکور پر رضوان 33 رنز بناکر پوویلین لوٹے ۔

رضوان کے بعد فواد عالم اور فہیم اشرف نے تیزی سے سکور آگے بڑھایا اور 102 رنز کی شراکت داری قائم کی، اس دوران فواد عالم نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی تیسری سنچری سکور کی اور فہیم اشرف نے نصف سنچری مکمل کی، 278 رنز پر فواد عالم 109 رنز بناکر پوویلین لوٹے، 295 رنز پر فہیم اشرف 64 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

https://youtu.be/ubTtNkWTSyE
error: Content is protected !!