ایران(پرویز شیخ)پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر و ممبر ایٹ لارج بیس بال فیڈریشن آف ایشیا(BFA) سید فخر علی شاہ وفد کے ہمراہ ایران پہنچ گئے۔انکے ساتھ پاکستان سے یوتھ ڈیویلپمینٹ ڈائریکٹر عمید کاظمی کے علاوہ انڈین بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر کرشنامورتے اور سیکریٹری ہریش کمار بھی ایران پنہچے ہیں۔
ایران کی دعوت پر کیئے گئے اس دورے کا مقصد پاکستان ایران کے بذریعہ بیس بال تعلقات میں بہتری، کوچنگ پروگرامز اور ویسٹ ایشیا کپ کے پروگرامز کا جائزہ لینا ہے۔ سید فخر علی شاہ نے وفد کے ہمراہ نیشنل اولمپک کمیٹی(NOC)ایران سے فروغ بیس بال کے لیئے میٹنگ کی۔
اس موقع پر ایران بیس بال ایسوسی ایشن کے عہدیداران بھی موجود تھے۔سید فخر علی شاہ نے میٹنگ میں سیکریٹری جنرل ایران اولمپک کئیکا سعیدی کو مستقبل قریب کے ایونٹس سے متعلق بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ ہم ایران کی بیس بال کے فروغ کے لیئے مختلف ایونٹس اور کوچنگ پروگرام منعقد کرنا چاہتے ہیں جس سے دونوں ملکوں کے تعلقات و بھائی چارگی کو بھی فروغ ملے گا۔