سری لنکا ویمنز اور ویسٹ انڈیز مینز ٹیم کے لیے میڈیا ایکریڈیشن کا آغاز

 

سری لنکا ویمنز اور ویسٹ انڈیز کی مینز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی کوریج کے خواہشمند صحافیوں کے لیے میڈیا ایکریڈیشن کا آغاز کردیا گیا ہے، جس کے لیے خواہشمند میڈیا نمائندگان کو آن لائن فارم بھرنا لازمی ہوگا۔

تمام میڈیا نمائندگان آن لائن فارم کے ذریعے اپنی درخواستیں 12 مئی بروز جمعرات کی شام 5 بجے تک جمع کرواسکتے ہیں۔

میڈیا ایکریڈیشن کے حصول کے لیے لازمی ہے کہ مقررہ قواعد وضوابط کو قبول کیا جائے، جو کہ یہاں موجود ہیں۔

پاکستان اور سری لنکا کی خواتین ٹیموں کے مابین تین ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز 24 مئی سے 5 جون تک ساؤتھ اینڈ کلب کراچی میں کھیلی جائے گی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی مینز ٹیموں کے مابین تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 8، 10 اور 12 جون کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

میڈیا باکسز میں محدود جگہ کے باعث میڈیا ایکریڈیشن مندرجہ ذیل آرڈر میں جاری کیے جائیں گے:

• مقامی اور بین الاقوامی نیوز ایجنسی کے زیادہ سے زیادہ 2 رپورٹرز اور 2 فوٹوگرافرز
• پرنٹ میڈیا کے زیادہ سے زیادہ 2 رپورٹرز اور 2 فوٹوگرافرز
• بین الاقوامی ویب سائٹ کا زیادہ سے زیادہ ایک رپورٹر اور ایک فوٹوگرافر
• مقامی روزنامہ کا زیادہ سے زیادہ ایک رپورٹر اور ایک فوٹوگرافر
• نان رائٹس ہولڈرز ٹی وی نیوز اور ریڈیو چینلز کا زیادہ سے زیادہ ایک رپورٹر
• ہفتہ وار/ماہوار میگزین کا زیادہ سے زیادہ ایک رپورٹر
• بلاگرز/یوٹیوبرز/نئی ویب سائٹس(جگہ کی دستیابی سے مشروط)

پی سی بی کی میڈیا رائٹس کے تحفظ کی پالیسی کے تحت نان رائٹس ہولڈنگ کیمرہ پرسنز کو بھی سیریز کا ایکریڈیشن جاری کیا جائے گا تاہم میچ ڈیز پر فلم بندی پر عائد پابندی کی وجہ سے صرف رپورٹرز کو ہی اسٹیڈیم کے اندر میڈیا کے لیے دستیاب سہولیات تک رسائی دی جائے گی، جب تک کہ پی سی بی کی خصوصی منظوری نہ ہو ۔

تاہم نان رائٹس ہولڈنگ ٹی وی نیوز چینلز کو نان میچ ڈیز پر فلم بندی کی اجازت ہوگی۔ اس میں ٹیموں کے تربیتی سیشنز اورپی ٹی سیز شامل ہیں۔

پی سی بی میڈیا ایکریڈیشن کے لیے جمع کروائی گئی کسی بھی درخواست کو مسترد کرنے کا صوابدیدی اختیار رکھتا ہے۔ وہ پاکستان بمقابلہ سری لنکا ویمنز اور پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز مینز سیریز کے میڈیا رائٹس کے تحفظ کی پالیسی کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے جانے والے کسی بھی صحافی کے خلاف کارروائی کرنے کا حق بھی محفوظ رکھتا ہے۔

error: Content is protected !!