لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام پہلی قائداعظم انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ بدھ کو بھی جاری رہی، تیسرے روز کے مقابلوں میں کھلاڑیوں نے بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ملتان ڈویژن نے راولپنڈی ڈویژن کو 4-1، فیصل آباد ڈویژن نے گوجرانوالہ ڈویژن کو 2-0، ساہیوال نے ڈیرہ غازی خان کو 4-3 اور سرگودھاڈویژن نے لاہور ڈویژن کو 4-3سے ہرایا۔ ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ، سیکرٹری پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن ادریس حیدر خواجہ ودیگر مہمانوں نے میچز دیکھے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا کہ چیمپئن شپ میں بہت اچھے مقابلے ہورہے ہیں ، روازنہ میچز دیکھ رہا ہوں، کھلاڑی محنت اور جذبے کے ساتھ میدان میں اترتے ہیں اور اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کررہے ہیں، اچھے کھلاڑیوں کا پول بنا رہے ہیں جن کو مزید تربیت دیکر نیشنل اور انٹرنیشنل مقابلوں کے لئے تیار کریں گے ، ہم پرامید ہیں کہ چیمئن شپ سے اچھے کھلاڑی نکلیں گے جس سے ہاکی مزید بہتر ہوگی،
پہلے میچ میں ملتان ڈویژن نے راولپنڈی ڈویژن کو 4-1سے ہرادیا، تیسرے منٹ میں پنلٹی کارنر پر ملتان کے عثمان افتخار نے گول کیا، 8 ویں منٹ میںمحمد اسامہ نے فیلڈ گول کیا،21ویں کپتان محمد ارسلان نے پنلٹی کارنر پر گول کیا اور 26ویں منٹ میں کاشف صادق نے فیلڈ گول کیا،42ویں منٹ میں راولپنڈی کے حمزہ فیاض نے فیلڈ گول کیا
فیصل آباد ڈویژن نے گوجرانوالہ ڈویژن کو 2-0سے ہرادیا،فیصل آباد کی جانب سے 32ویں منٹ میں شہباز احمد نے فیلڈ گول کیا جبکہ 56ویں منٹ میں شہباز احمد نے دوسرا فیلڈ گول کیا، تیسرے میچ میں ساہیوال نے ڈیرہ غازی خان کو 4-3سے ہرایا، ڈی جی خان کے تقی الحسن نے 21ویں منٹ میں پہلا فیلڈ گول کیا، دوسرا گول ڈی جی خان کے نعمان بخاری نے 33ویں منٹ میں کیا، 36منٹ میں ساہیوال کے رحمان علی نے گول کیا، 42ویں منٹ میں ساہیوال ہی کے محمد فضیل نے گول کیا، 47 ویں منٹ میں ساہیوال نے تیسرا گول کردیا
51منٹ میں ساہیوال نے چوتھا گول کرکے میچ پر اپنی پوزیشن مضبوط کرلی، میچ کے 52ویں منٹ میں ڈی جی خان کی طرف سے تیسرا گول کیا گیا، چوتھے میچ میں سرگودھاڈویژن نے لاہور ڈویژن کو 4-3سے ہرایا۔