دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیےقومی کرکٹ ٹیم کی ٹریننگ، پریکٹس اور ورچوئل کانفرنسز کا شیڈول

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی ٹیسٹ اسکواڈ 31 جنوری بروز اتوار کو کراچی سے راولپنڈی روانہ ہوگا۔ بیس رکنی اسکواڈ یکم فروری بروز پیر سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں اپنی ٹریننگ کا آغاز کرے گا۔

پاکستان اورجنوبی افریقہ کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ 4 فروری سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں شروع ہوگا۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

اس سلسلے میں پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کی ٹریننگ، پریکٹس اور ورچوئل پریس کانفرنسز کا شیڈول مندرجہ ذیل ہے۔

پیر،یکم فروری:
دوپہر دس بجے: قومی کرکٹ ٹیم کے ٹریننگ سیشن کا آغاز
ایکرڈیشن رکھنے والے فوٹوگرافرز اور ٹی وی نیوز کیمرہ پرسنز کو اپنے مخصوص مقامات سے ٹریننگ کی کوریج کی اجازت ہوگی
ٹریننگ سیشن کے اختتام پر ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق ورچوئل پریس کانفرنس سیشن میں شرکت کریں گے۔ صرف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ایکرڈیشن رکھنے والے صحافیوں کو ہی اس ورچوئل سیشن میں شرکت کی اجازت ہوگی۔

منگل، 2 فروری:
دوپہر دس بجے: قومی کرکٹ ٹیم کے ٹریننگ سیشن کا آغاز
ایکرڈیشن رکھنے والے فوٹوگرافرز اور ٹی وی نیوز کیمرہ پرسنز کو اپنے مخصوص مقامات سے ٹریننگ کی کوریج کی اجازت ہوگی
ٹریننگ سیشن کے اختتام پرقومی کرکٹ ٹیم کے آلراؤنڈر فہیم اشرف ورچوئل پریس کانفرنس سیشن میں شرکت کریں گے۔ صرف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ایکرڈیشن رکھنے والے صحافیوں کو ہی اس ورچوئل سیشن میں شرکت کی اجازت ہوگی۔

بدھ، 3 فروری:
دوپہر دس بجے: قومی کرکٹ ٹیم کے ٹریننگ سیشن کا آغاز
ایکرڈیشن رکھنے والے فوٹوگرافرز اور ٹی وی نیوز کیمرہ پرسنز کو اپنے مخصوص مقامات سے ٹریننگ کی کوریج کی اجازت ہوگی
ٹریننگ سیشن کے اختتام پرقومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ورچوئل پریس کانفرنس سیشن میں شرکت کریں گے۔ صرف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ایکرڈیشن رکھنے والے صحافیوں کو ہی اس ورچوئل سیشن میں شرکت کی اجازت ہوگی۔

4 تا 8 فروری، دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ:
ٹاس: صبح ساڑھے نو بجے
کھیل کا آغاز: صبح دس بجے
پہلا سیشن: صبح دس سے دوپہر 12 بجے تک (صرف جمعےکے روزپہلا سیشن صبح 10 سے دوپہر 12:30 بجے تک)
دوسرا سیشن: دوپہر 12:40 سے دوپہر 2:40 تک ( صرف جمعے کے روز دوسرا سیشن دوپہر 1:30 سے سہ پہر 3:15 بجے تک)
تیسرا سیشن: سہ پہر 3 سے شام 5 بجے تک ( صرف جمعے کے روز تیسرا سیشن سہ پہر 3:35 سے شام 5:20 بجے تک)
میچ کے دوران ہر روز کے اختتام پردونوں ٹیموں کے بہترین پرفارمرز ورچوئل پریس کانفرنس سیشنز میں شرکت کریں گے، جس کا زوم لنک دوسرا ٹیسٹ میچ کوور کرنے والے صحافیوں سے شیئر کردیا جائے گا۔

تعارف: newseditor