صوبائی وزیرکھیل وامونوجوانان رائے تیمورخان بھٹی کی جنوبی افریقہ کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کی پہلے ٹیسٹ میں فتح پر مبارکباد

لاہور، (سپورٹس لنک رپورٹ)صوبائی وزیرکھیل وامونوجوانان رائے تیمورخان بھٹی نے جنوبی افریقہ کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کی پہلے ٹیسٹ میں فتح پر مبارکباد دی ہے، اپنے بیان میں صوبائی وزیرکھیل نے کہا ہے کہ شاہینوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور کامیابی حاصل کی ہے،پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے نعمان علی نے میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کرکے یادگار کارکردگی کا مظاہرہ کیا،فواد عالم کی ہوم گراؤنڈ پر سنچری نے شائقین کے دل جیت لئے،امید ہے قومی ٹیم سیریز میں فتح حاصل کرے گی،صوبائی وزیرکھیل وامونوجوانان رائے تیمورخان بھٹی نے مزید کہا ہے کہ جنوبی افریقہ ٹیم کے دورہ پاکستان پر مشکور ہیں،حکومت پنجاب مہمان ٹیم کی میزبانی کے لئے تیار ہے دورہ میں لاہور کے میچز کے لئے سکیورٹی امور سمیت تمام تیاریاں مکمل ہیں۔

error: Content is protected !!