یوم یکجہتی کشمیر، سندھ سپورٹس بورڈ کے زیر انتظام باکسنگ ٹورنامنٹ شہید بے نظیر آباد میں ہوگا


کراچی(اسپورٹس رپورٹر)سندھ اسپورٹس بورڈ اور شہید بے نظیر آباد باکسنگ ڈویژنل ایسو سی ایشن کے اشتراک سے5فروری بروز جمعہ اظہار یکجہتی کشمیر باکسنگ ٹورنامنٹ2021 کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں حیدر آباد، میرپور خاص اور شہید بے نظیر آباد ڈویژنل کے باکسرز شرکت کریں گے، بلاول بھٹو زرداری اسپورٹس کمپلیکس سوسائٹی شہید بے نظیر آباد میں ہونے والے ان مقابلوں میں بوائز جونیئر اور سینئر کالس کے باکسرز حصہ لیں گے، ڈویژنل باکسنگ ایسو سی ایشن شہید بے نظیر آباد کے صدر فیصل بروہی کے مطابق میڈیکل چیک اپ، ڈراز اور وزن5فروری بروز جمعہ صبح10بجے سے 11بجے تک ہونگے، جبکہ مقابلے اسی دن2 بجے شروع ہونگے، نیشنل جونیئر و سینئرز چیمپیئن شپ کے لئے اس ایونٹ کے بعد کھلاڑیوں کا انتخاب بھی ہوگا، انہوں نے تاکید کی کہ شرکت کرنے والے تمام کھلاڑی عمر کی تصدیق کے لئے نادرا شناختی کارڈ یا”ب“ فارم اپنے ہمراہ لے کر آئیں۔

error: Content is protected !!