پہلی قائداعظم انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ 2021ء کے نویں روز لاہور فیصل آباد کی کامیابیاں

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام ہونیوالی پہلی قائداعظم انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ 2021ء کے نویں روز بھی نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں مقابلے جاری رہے، لاہور اور فیصل آباد ڈویژنز نے اپنے اپنے مخالفین کو شکست دیدی جبکہ ساہیوال ڈویژن اور راولپنڈی ڈویژن کے مابین میچ 2-2 ، بہالپور ڈویژن اور گوجرانوالہ ڈویژن کے درمیان میچ ایک، ایک گول سے برابر رہے

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے میچز دیکھے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے فیصل آباد ڈویژن کی ٹیم کو بہترین کارکردگی پر 10ہزار روپے نقد انعام دیا، اس موقع پر سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن لیفٹیننٹ کرنل(ر) آصف ناز کھوکھر، ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی، ڈویژنل سپورٹس آفیسر رانا ندیم انجم، طارق نذیر و دیگر بھی موجود تھے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد ڈویژن کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے

سرگودھا ڈویژن کی ٹیم نے بھی اچھا مقابلہ کیا جس کی وجہ سے میچ کافی دلچسپ رہا، چیمپئن شپ میں کھلاڑی بہت محنت کررہے ہیں اور اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں، ہر کھلاڑی کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے، پہلی قائداعظم انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ سے اچھے کھلاڑی سامنے آرہے ہیں جس سے اُمید ہے کہ ہاکی کو ایک بار پھر عروج ملے گا۔

پہلی قائداعظم انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ 2021ء میں منگل کے روز چار میچز کھیلے گئے، پہلا میچ ساہیوال ڈویژن اور راولپنڈی ڈویژن کے درمیان کھیلا گیا جو 2-2گول سے برابر رہا، ساہیوال کی طرف سے راجہ ارمان اور شاکر علی نے گول کئے

جبکہ راولپنڈی ڈویژن کی جانب سے محمد سلیمان اور سکندر علی ذکی نے گول کئے، دوسرے میچ میں لاہور ڈویژن نے ڈی جی خان ڈویژن کو 4-0 سے ہرادیا، لاہور ڈویژن کی جانب سے محمد ربیعہ نے 2، کپتان حسن شاہد اور حسن امین نے ایک، ایک گول کیا، تیسرے میچ میں فیصل آباد ڈویژن نے سرگودھا ڈویژن کو 5-2سے شکست دی

فیصل آباد ڈویژن کی جانب سے محمدسید، محمد عثمان، محمد باقر، حسن شہباز، معظم نے ایک ، ایک گول کیا، سرگودھا ڈویژن کی جانب سے رفاقت رفیق اور ابرار ارشد نے ایک ، ایک گول کیا، چوتھا میچ بہاولپور ڈویژن اور گوجرانوالہ ڈیژن کے درمیان ایک، ایک گول سے برابر رہا، بہاولپور ڈویژن کی جانب سے محمد عذیراور گوجرانوالہ ڈویژن کی جانب سے عبدالرحمان نے ایک گول کیا۔

error: Content is protected !!