یوتھ ایمپا ئورنگ آل پاکستان نیشنل ماسٹرکپ ٹیبل ٹینس چیمئن شپ واپڈا کی پرنیا خان اورشاہ خان نےجیت لی

پشاور(پورٹ: مسعود افریدی) صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاورمیں منعقدہ یوتھ ایمپا ورینگ نیشنل ماسٹرکپ ٹیبل ٹینس چیمئن شپ واپڈاکے شاہ خان اورپرنیاخان نے جیت لی۔خواتین کے سنگلزایونٹ میں پاکستان واپڈا کی پرنیا خان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد واپڈا ہی کی عائشہ شرجیل کو 4-3 سے شکست دیکر ٹرافی جیت لی۔ جبکہ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میں واپڈا کے شاہ خان نے آرمی کے فیضان ظہور کے خلاف چار صفرسے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کرلی’مردوں کے ٹیم ایونٹ میں واپڈا نے خیبرپختونخوا کو تین ایک سے شکست دیکر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

اس موقع پر خیبرپختونخوا ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے چیئرمین عظمت حنیف اورکزئی مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ سابق ڈی جی سپورٹس انجینئر خان زیب صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر کفایت اﷲ ، سیکرٹری محمد عثمان ، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سید جابر۔ابصار ویلفیئر فائونڈیشن کے ابصار علی سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں۔ اس موقع پرپرنیا خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مقابلہ اچھا رہا بہت مزہ آیا پشاور میں بہترین انتظامات کئے گئے تھے وہ پہلے بھی پشاور میں چیمپئن شپ جیت چکی ہیں اور اب دوبارہ پشاور میں انہیں بڑی کامیابی ملی ہے۔

پشاور ان کے لئے خوش قسمت رہا ہے میری کوشش ہوگی کہ نہ صرف قومی چیمپئن رہوں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی مقابلوں میں ملک و قوم کا نام روشن کروں۔واپڈا کے شاہ خان نے کہا کہ پشاور میں اچھے مقابلے رہے انتظامات اچھے تھے

پشاور کی طرح تمام اضلاع میں بہترین سہولتیں فراہم کی جانی چاہئیں ‘انہوں نے کہا کہ کے پی کی حکومت کھیلوں کے فروغ و ترقی کے لئے بھرپور اقدامات کررہی ہے انہوں نے تجویز پیش کی کہ سوات میں بھی انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کا سپورٹس کمپلیکس قائم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کیساتھ غیر ملکی کوچز کو بھی ہونا چاہئے تا کہ وہ انہیں جدید ٹیکنیکس سکھا سکیں۔اس سے ان کے کھیل میں مزید نکھار پیدا ہوگا

انہوں نے واپڈا حکام اور کوچز کوبھی خراج تحسین پیش کیا کہ انہیں واپڈا کی جانب سے بہترین سہولتیں میسر ہیں اور ا نہیں بہترین کوچنگ دی جا رہی ہے جس کے باعث آج وہ اس مقام پر ہیں اور مستقبل میں پوری دنیا میں ملک و قوم کانام روشن کرنا چاہتے ہیں۔

تعارف: newseditor