لارڈز ٹیسٹ،،انگلینڈ کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

لندن(سپورٹس لنک رپورٹ)انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے کپتان جوئے روٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔جوئے روٹ کا کہنا تھا پچ بہت اچھی دکھائی دے رہی ہے اور پاکستان کے خلاف میچ کے لیے سب بہت پرجوش ہیں۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ حسن علی کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔لندن میں صبح سے ہی بارش ہورہی ہے جس کی وجہ سے لارڈز کی وکٹ اور گراؤنڈ کو کورز سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔دونوں ٹیموں کو پاکستانی وقت کے مطابق تین بجے میدان میں اترنا ہے تاہم بارش کے باعث ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل متاثر ہونے کا امکان ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دو سال بعد ایک مرتبہ پھر ٹیسٹ سیریز میں آمنا سامنا ہوگا، آخری مرتبہ 2016 میں اوول میں انگلینڈ کو شکست دے کر قومی ٹیم نے پہلی مرتبہ آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی جو مختصر وقت تک برقرار رہی۔گزشتہ دورہ انگلینڈ میں قومی ٹیم کی قیادت مصباح الحق اور انگلش ٹیم کے کپتان السٹرل کک تھے تاہم اب دونوں ٹیموں کے کپتان نئے ہیں، گرین کیپس کی قیادت سرفراز احمد اور انگلش ٹیم کی کپتانی کے فرائض جوئے روٹ ادا کریں گے۔ آج سے شروع ہونے والے لارڈز ٹیسٹ کے لیے گیارہ رکنی قومی ٹیم اظہر علی، امام الحق، حارث سہیل، اسد شفیق، بابراعظم، کپتان سرفراز احمد، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، محمد عباس پر مشتمل ہوگی جب کہ راحت علی اور حسن علی میں سے کسی ایک کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔میزبان انگلش ٹیم السٹرل کک، مارک اسٹون مین، کپتان جوئے روٹ، ڈیوڈ میلان، جونی بیرسٹو، بین اسٹوک، جوس بٹلر، ڈوم بیس، اسٹارٹ براڈ، جیمز اینڈرسن اور مارک ووڈ یا کرس ووکس میں سے کسی ایک کو حتمی ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

error: Content is protected !!