سلطان اذلان شاہ کپ ؛ پاکستان اور جاپان کے مابین ہاکی میچ 1-1 گول سے ڈرا

ملائشیا میں جاری 30ویں سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اور جاپان کے مابین ہاکی میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے ڈرا ہوگیا۔

پاکستان نے چوتھے کواٹر کے آخری لمحات میں پینلٹی کارنر کے ذریعہ گول سکور کرکے میچ کو ڈراء کیا۔


ملائشیا کے شہر ایپوہ میں جاری سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان نے اپنے تیسرے پول میچ میں جاپان کےخلاف آخری لمحات میں گول سکور کرکے میچ ڈراء کردیا۔

پاکستان کو میچ کے 59ویں منٹ تک ایک گول کے خسارے کا سامنا تھا جو کہ جاپان کی جانب سے کھیل کے 33ویں منٹ میں پینلٹۓی کارنر کے ذریعہ کین ناگا یوشی نے سکور کیا

تاہم پاکستان کی جانب سے کھیل کے آخری منٹ میں پینلٹی کارنر کے ذریعہ رانا وحید اشرف نے گول سکور کرکے جاپان کی برتری کا خاتمہ کیا اور میچ 1-1 گول سے ڈراء رہا۔

پاکستان اور جاپان کی ٹیموں پواینٹ ٹیبل پر سات برابر پوائنٹس کے ساتھ پہلی اور دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔ پاکستان نے 29ویں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں براؤنز میڈل حاصل کیا تھا۔

ایونٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں میزبان ٹیم ملائشیا کے علاوہ پاکستان، کوریا، جاپان، نیوزی لینڈ اور کینیڈا کی ٹیمیں شامل ہیں،

پاکستان اپنے پول کا چوتھا میچ کینیڈا کے خلاف پاکستانی وقت کے مطابق 1:00 بجے دوپہر کھیلے گا۔

error: Content is protected !!