کبڈی ورلڈ کپ 2020ء کی ٹکٹوں کی فروخت کل فروری سے شروع ہو گی

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)صوبائی وزیر کھیل،امور نوجوانان، آثار قدیمہ و سیاحت رائے تیمورخان بھٹی نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری ہے کہ تاریخ میں پہلی بار کبڈی ورلڈ کپ2020ء پاکستان میں ہورہا ہے جس میں بھارت سمیت 10ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،کبڈی ورلڈ کپ کی ٹکٹوں کی فروخت 3فروری سے شروع ہو گی،ورلڈ کبڈی کپ کا پرومو جاری کردیا گیا ہے، پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر چودھری شافع حسین نے کہا ہے کہ کبڈی ہمارا روایتی کھیل ہے

لوگ فیملیز کے ساتھ اس میں شرکت کریں،کبڈی ورلڈ کپ سے سپورٹس کی نئی راہیں کھیلیں گی، ہفتہ کے روز اپنے بیان میںصوبائی وزیر کھیل،امور نوجوانان، آثار قدیمہ و سیاحت رائے تیمورخان بھٹی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت، سپورٹس بورڈ پنجاب اور پاکستان کبڈی فیڈریشن مل کرمیگا ایونٹ منعقد کررہے ہیں،کبڈی ورلڈ کپ 2020کا انعقاد ہمارے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے، وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق سپورٹس کے ذریعے دنیا کو امن کا پیغام دینا ہے اور سپورٹس سے دنیا بھر سے سیاحوں کو پاکستان بھی لانا ہے، صوبائی وزیر کھیل،امور نوجوانان، آثار قدیمہ و سیاحت رائے تیمورخان بھٹی نے مزید کہا ہے کہ ’’اپنی مٹی ،اپنا کھیل‘‘عوام کبڈی کے اس ایونٹ کو کامیاب بنائیں اور اپنی ثقافت کو دنیا کے سامنے پیش کریں۔

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر چودھری شافع حسین نے کہا ہے کہ کبڈی ورلڈکپ کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، کبڈی ورلڈ کپ کے میچز لاہور، گجرات اور فیصل آباد میں ہوں گے،کبڈی ورلڈ کپ کے پاکستان میں ہونے سے سپورٹس کی نئی راہیں کھیلیں گی،کبڈی ہمارا روایتی کھیل ہے، لوگ فیملیز کے ساتھ اس میں شرکت کریںاور اپنی مٹی سے محبت کا ثبوت دیں، گرائونڈ میں آکر مقابلے دیکھیں۔

error: Content is protected !!