پی ایس ایل سکیورٹی کیلئے 50 کروڑ نہیں دے سکتے، پی سی بی کو آگاہ کردیا، پنجاب حکومت

پنجاب حکومت نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سکیورٹی کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو  50 کروڑ روپے دینے سے انکار کردیا۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی سربراہی میں پنجاب کابینہ کے اجلاس میں ہونے والے اس فیصلے سے پی سی بی کو آگاہ کردیاگيا ہے۔

 

 

ذرائع‏ کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے پی سی بی پر واضح کردیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت تب انتظامات کرے گی جب پی سی بی 25 کروڑ روپے ادا کرےگا۔ذرائع کے مطابق کابینہ میں مؤقف اپنایا گیا کہ پنجاب حکومت اب تک پی ایس ایل میچز کے انتظامات پر 45 کروڑ روپے لگا چکی ہے۔

 

 

خیال رہے کہ پی سی بی کہہ چکا ہے کہ اگر پنجاب حکومت نے اخراجات ادا کرنے کا مطالبہ واپس نہ لیا تو  پی ایس ایل کے لاہور اور پنڈی میں شیڈول میچز کراچی میں ہوں گے۔

error: Content is protected !!