پشاور( سپورٹس رپورٹر ) استحکام پاکستان انٹر کالجز گرلزوالی بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا،فائنل میں گرلز کالج باچا خان نے سٹی گرلز کالج گلبہار کو شکست دیکر چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی ، اس موقع پر مہمان خصوصی گورنمنٹ گرلزکالج حیات آباد کی پرنسپل جہاںآراء نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ، ان کے ہمراہ ڈائریکٹر سپورٹس رحم بی بی اورسٹے کالج کی نجمہ نبزقاضی بھی موجودتھیں۔ان مقابلوں میں فرنٹیئر کالج،سٹی گرلز کالج ،زریاب گرلزکالج،ڈبگری کالج،گلشن رحمن کالج،جمرود کالج،باچاخان کالج سمیت دس ٹیموں نے حصہ لیا ،اس سے قبل کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میچ میں گورنمنٹ سٹی گرلزکالج کی ٹیم نے مدمقابل ٹیم فرنٹئیرکالج برائے خواتین کو2-1سے شکست دیدی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں گورنمنٹ باچاخان گرلزکالج نیگرلز کالج حیات اباد نمبر 1کو.ہراکرفائنل میں پہنچنے کااعزازحاصل کیا، جبکہ فائنل میں گرلز کالج باچاخان نے سٹی گرلز کالج گلبہار جیسی مضبوط ثیم کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کر لی ، میچ میں ہدایت اللہ،حسن خان اورمحسن کمال نے ریفریز کے بہترین فرائض انجام دیئے۔