خیبر سکولز سپورٹس فیسٹیول میں آج اتھلیٹکس کا باقاعدہ افتتاح

خیبر سکولز سپورٹس فیسٹیول میں آج اتھلیٹکس کا باقاعدہ افتتاح شہید عبدالعظم آفریدی ہائر سیکنڈری سکول جمرود میں کیا گیا۔اس موقع پر سیکریٹری لوکل گورنمنٹ و خیبرپختونخوا اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے صدر سید ظہیر الاسلام شاہ، جنرل سیکریٹری انجینئر سیف الاسلام آفریدی ، خیبر سکولز سپورٹس فیسٹیول کے جنرل سیکرٹری شاہ جہان آفریدی کے علاؤہ کھلاڑی اور طلباء بھی موجود تھے۔ شاہ جہان آفریدی نے خیبر پختونخوا اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کو خوش آمدید کہا اور انہیں عزازی شلیڈز پیش کئے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید ظہر الاسلام شاہ نے کہا کہ بہت جلد جمرود میں کھلاڑیوں کے لئے اکیڈمی بنائینگے جہاں پر کھلاڑیوں کوپریکٹس کیلئے کوچ مہیا کیے جائینگے جس سے ان کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہاں پر بہت ٹیلنٹ موجود ہے صرف بہتر سہولیات دینی ہونگی۔ انجنئیر سیف الاسلام آفریدی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اتھلیٹکس ایسوسی مستقبل میں اس طرح کے فیسٹولز کا انعقاد کریں گے اور گراس روٹ لیول پر کام کرکے بہترین ایتھلیٹس کو آگے آنے کا موقع دینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ سکولز کے علاؤہ کالجز اور یونیورسٹیز سطح پر بھی کھلاڑیوں کو معاونت فراہم کریں گے۔

خیبر سکولز سپورٹس فیسٹیول کے جنرل سیکریٹری جہان آفریدی نے خیبرپختونخوا کے صدر ظہیر الاسلام اور دیگر عہدیداران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس فیسٹول کے انعقاد سے اتھلیٹکس کو فروغ ملے گا اور باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئے گے۔

آخر میں خیبرپختونخوا اتھلیٹکس ایسوسی کے صدر اور جنرل سیکریٹری انجینئر سیف الاسلام آفریدی نے بہترین کارکردگی پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔یادہ رہے خیبر سکولز سپورٹس فیسٹیول میں اتھلیٹکس کے گیارہ ایونٹ کے مقابلے ہو رہے ہیں۔

error: Content is protected !!