ٹیکنیکل کبڈی کورس کا انعقاد 3جنوری سے

اولمپک کونسل آف ایشیا اور پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیر اہتمام اور سپورٹس بورڈپنجاب کے تعاون سے ٹیکنیکل کبڈی کورس کا انعقاد 3جنوری سے 8جنوری تک پنجاب سٹیڈیم میں ہوگا ، جس کی افتتاحی تقریب 3جنوری کو سہ پہر3:30بجے جمنازیم ہال نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں ہوگی جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیرکھیل جہانگیرخانزادہ اور سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامرجان ہوں گے،ٹیکنیکل کبڈی کورس میں ملک بھرسے کوچز شرکت کریںگے، پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا سرورنے کبڈی کے کھیل کو فروغ دینے اور ٹیکنیکل کبڈی کورس میں تعاون پر صوبائی وزیرکھیل جہانگیرخانزادہ اور سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامرجان کا شکریہ ادا کیا ہے

error: Content is protected !!