نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ: لاہور، کراچی اور پشاور کی جیت

 

نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ: لاہور، کراچی اور پشاور کی جیت

صدف شمس کے 81 رنز ناٹ آؤٹ، سدرہ نواز 80 رنز ناٹ آؤٹ، ماہم منظور کی چار وکٹیں

فیصل آباد 29 اپریل، 2024:ء

نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں پیر کے روز کھیلے گئے میچوں میں لاہور، کراچی اور پشاور نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔

اقبال اسٹیڈیم میں لاہور نے ملتان کو4 وکٹوں سے ہرادیا۔ ملتان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے123 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔صدف شمس نے گیارہ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 81 رنز بنائے اور وہ ناٹ آؤٹ رہیں۔

ان کے علاوہ کوئی بھی بیٹر ڈبل فگرز میں نہ آسکیں۔ قرۃ العین اور عائشہ بلال نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

لاہور نے 6 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔ ارم جاوید نے پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 54 رنز بنائے۔ نورین یعقوب نے 33 رنز اسکور کیے۔ شامیر راجپوت نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ارم جاوید اور نورین یعقوب پلیئرز آف دی میچ رہیں۔

بوہڑانوالی گراؤنڈ میں کراچی نے کوئٹہ کو6 وکٹوں سے شکست دیدی۔
کوئٹہ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 156 رنز بناسکی۔ خدیجہ چشتی نے 50 رنز اسکور کیے۔ ماہم منظور نے 33 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔
کراچی نے چار وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔ ُیسرٰی عامر نے آؤٹ ہوئے بغیر 64 رنز اسکور کیے۔

جواد کلب گراؤنڈ میں پشاور نے راولپنڈی کے خلاف 2 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔
راولپنڈی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے50 اوورز میں9 وکٹوں پر151 رنز بنائے۔ اقصیٰ یوسف نے 28 رنز اسکور کیے۔ ماہ نور آفتاب نے 18 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔

پشاور نے جواب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔
سدر نواز نے آؤٹ ہوئے بغیر 80 رنز اسکور کیے۔ تانیہ سعید نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
سدرہ نواز پلیئر آف دی میچ رہیں ۔

مختصر اسکور:
ملتان 123 ( 39 اوورز ) صدف شمس 81 ناٹ آؤٹ ۔قرۃ العین 22 / 3 وکٹ ۔ عائشہ بلال23 / 3 وکٹ
لاہور 124 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ ( 27.4 اوورز ) ارم جاوید 54۔شامیر راجپوت 20 / 2 وکٹ
نتیجہ ۔لاہور نے 4 وکٹوں سے جیتا۔

کوئٹہ 156 ( 49 اوورز ) خدیجہ چشتی 50۔ ماہ نور آفتاب 33 / 4 وکٹ۔
کراچی 158 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ ( 33 اوورز ) ُیسرٰی عامر64 ناٹ آؤٹ ۔ کنزا وہاب 20 / 2 وکٹ
نتیجہ ۔ کراچی نے 6 وکٹوں سے جیتا

راولپنڈی 151 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ ( 50 اوورز ) اقصٰی یوسف 28۔ ماہ نور آفتاب 18 / 3 وکٹ۔
پشاور 152 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ ( 47.2 اوورز ) سدرہ نواز 80 ناٹ آؤٹ ۔تانیہ سعید 23 / 3 وکٹ
نتیجہ۔ پشاور نے 2 وکٹوں سے جیتا۔

error: Content is protected !!