انٹر ڈویژنل تھرو بال چیمپئن شپ پشاور نے جیت لی

پشاور( سپورٹس رپورٹر)انٹر ڈویژنل تھرو بال چیمپئن شپ پشاور نے جیت لی ، فائنل میں پشاور نے بنوں کودو صفر سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ، اس موقع پر مہمان خصوصی آر ایس او ملاکنڈ ریجن کاشف فرحان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس محکمہ اعلی تعلیم ارشد حسین ،شعبہ ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن گورنمنٹ جہانزیب کالج کے سربراہ محمد عارف، پروفیسر عدالت خان، پروفیسر اختر علی، پروفیسر طاہر اللہ، فٹ بال کھلاڑی سیف اللہ، کوہاٹ کے باسط خان، مردن کے پروفیسر بشیراحمد اس موقع پر موجود تھے

 

ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی ہدایت اور ریجنل سپورٹس آفیسرٍملاکنڈ ریجن کے زیراہتمام سیدو شریف سپورٹس کمپلیکس سوات میں منعقدہ انٹر ڈویژنل تھروبال چیمپئن شپ کے پہلے سیمی فائنل میں پشاور نے مردان کو دو صفر سکو 15-9 اور 15-11 سے شکست دی ، دوسرے سیمی فائنل میں بنوں نے پشاور گرین کو5-11 اور 15-12،سے ہرایا ، تیسرے پوزیشن کیلئے کھیلے گئے مقابلے میں پشاور گرین نے مردان کو دو صفر سے شکست دی جبکہ فائنل میں پشاور نے بنوں کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد 15-9 اور 15-13 سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ، چیمپئن شپ میں پشاور اور مالاکنڈ سے دو دو جبکہ بنوں، ہزارہ، مردان، کوہاٹ اور سوات کی ایک ایک ٹیم نے حصہ لیا ۔ آخر میں مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔

error: Content is protected !!