ایشین جو جٹسو چیمپئن شپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان

ایشین جوجٹسو چیمپئن شپ یکم مئی سے 8 مئی 2024 تک ابوظہبی میں منعقد ہوگی۔

چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی سرفہرست پاکستانی کھلاڑی کریں گے۔

پاکستان جوجٹسو فیڈریشن کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ایشین جوجٹسو چیمپئن شپ 2024 کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے

جس میں ٹیم کے سینئر کیٹیگری محمد عمار، اسرا وسیم اور کائنات عارف کے علاوہ جونیئر اتھلیٹس انڈر 18 محمد یوسف علی اور عمر یاسین جبکہ حماد بلوشی انڈر 16 کی کیٹیگری میں پاکستان کی نمائندا گی کرہں گے

اس کے علاوہ دلاور خان سنان اور ابو ہریرہ ایشین ریفری سیمینار اور امتحان میں شرکت کریں گے۔ پاکستان جوجٹسو فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری طارق علی قومی ٹیم کے سربراہ ہوں گے اور جوجٹسو ایشین یونین کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

پاکستان جوجٹسو فیڈریشن کے صدر نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، جیساکہ تھائی لینڈ میں ہونے والی 2023 ایشین جوجٹسو چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کی تھی۔

انہوں نے جونیئر کھلاڑیوں کے لیے بھرپور مواقع فراہم کرنے اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے بہترین ممکنہ تیاری کو یقینی بنانے کے لیے فیڈریشن کے عزم پر بھی زور دیا۔

error: Content is protected !!