کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اولمپیئن محمد آصف باجوہ کی جانب سے پی ایچ ایف کیمپ آفس کراچی کے سبکدوش ہونے والے ڈائریکٹرآپریشن لیفٹنٹ کرنل ر سیف الرحمن,ڈائریکٹر پروجیکٹ اولمپیئن افتخار سید اور ڈائریکٹر ایڈمن وسیق احمد کے اعزاز میں الوداعی تقریب و ظہرانے کا اہتمام کیا گیا.اس موقع جونیئر ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپیئن دانش کلیم,ڈائریکٹر ایڈمن جنید خان,کے ایچ اے سیکریٹری حیدر حسین اور جونیئر ٹیم کے ویڈیو انالسٹ ابوزر امراؤ کے علاوہ پی ایچ ایف کیمپ آفس کراچی کے ملازمین بھی موجود تھے.
پی ایچ ایف سیکریٹری جنرل محمد آصف باجوہ نے اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے والے تینوں ڈائریکٹرز کی پی ایچ ایف کیلئے پیش کی جانے والی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جو خدمات پی ایچ ایف کیلئے پیش کیں انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا.آخر میں تینوں سبکدوش ڈائریکٹرز نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور پی ایچ ایف سیکریٹری جنرل کیساتھ اظہار تشکر کیا.
بعد ازاں پی ایچ ایف سیکریٹری جنرل اولمپیئن آصف باجوہ نے تینوں سبکدوش ڈائریکٹرز کو انکی خدمات کے اعزاز میں انہیں سوینیئر پیش کیا.