کمشنرراولپنڈی چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ کافائنل کل میونسپل سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلاجائے گا

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)کمشنرراولپنڈی چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ کافائنل کل میونسپل سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلاجائے گا جس کے مہمان خصوصی کمشنر راولپنڈی کیپٹن(ر) محمدمحمود ہوں گے۔ ڈویژنل سپورٹس آفیسر منظرشاہ نے بتایاکہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام منعقدہ کمشنر چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل کل بروزپیر شام 4بجے یوایس جی سی فٹبال کلب اور المسلم فٹبال کلب کے مابین میونسپل فٹبال سٹیڈیم میں کھیلا جائے گاجس کے بعد کمشنر راولپنڈی فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔

تعارف: newseditor