کورونا خطرات میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرانا بڑا چیلنج، مانوسواہنی

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)سی ای او آئی سی سی مانوسواہنی نے ایک بیان جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ کرونا کے خطرات میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کرانابڑاچیلنج ہوگا، ایونٹ میں سولہ ٹیمیں شرکت کرینگی جو کسی چیلنج سے کم نہیں ہے۔

سی ای او مانوسواہنی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل اور دوسری لیگز سے سبق حاصل کریں گے، واضح رہے کہ دو روز قبل کرونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کو ملتوی کردیا گیا تھا۔

error: Content is protected !!