سندھ تائیکوانڈو چیمپیئن شپ کا انعقاد

سکھر(سپورٹس لنک رپورٹ) سندھ تائیکوانڈو کے زیر اہتمام سکھر تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے زیر انتظام پی الہی بخش ٹاور سکھر میں سندھ تائیکوانڈو چیمپیئن شپ منعقد ہوئی.جس میں مہمان خصوصی اے ڈی سی ون محمد عدنان راشد تھے انکے ہمراہ سکھر چیمبر کامرس کے محسن فاروق ,بزنس مین اسرار بھٹی,صدر سندھ تائیکوانڈو کامران قمر قریشی,سیکریٹری عرفان صدیقی,سکھر تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے صدر محمد وقاص شیخ,سیکریٹری ماسٹر عبدالرزاق راجپوت, کراچی یونیورسٹی کے اسسٹنٹ رجسٹرار متین عزیز,اشفاق احمد,ٹیکنیکل آفیشلز وجیوری کے فرائض عثمان فراز,خلدون راجہ,اسد خان,خرم رشید,شکیل خان ,حسن علی,راحت علی,کاشف,عابد نے سر انجام دیئے.
مزکورہ چیمپیئن شپ میں پہلی پوزیشن کراچی دوسری سکھر جبکہ تیسری پوزیشن لاڑکانہ نے حاصل کی.اس موقع پر شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی.مہمان خصوصی اے ڈی سی ون محمد عدنان راشد و دیگر معزز مہمانوں کو سندھ ٹائیکوانڈو کے صدر کامران قمر قریشی نے سندھ کا روائتی تحفہ اجرک پیش کیا.جبکہ دیگر مہمانوں اور ٹیکنیکل آفیشلز کو شیلڈ جبکہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے.

error: Content is protected !!