کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت سے اور نیو سنگم کرکٹ کلب کے زیر اہتمام منعقد آل سندھ پروفیسر اعجاز احمد فاروقی انویٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا لانڈھی جیمخانہ گراونڈ پر ٹاس جیت کر کراچی بادشاہ کرکٹ کلب نے برائٹ کرکٹ کلب کو باآسانی 145 رنز سے شکست دے دی پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ مقررہ 45 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 283 رنز اسکور کئے محمد لقمان نے 63 ، عمیر شاہ نے 61 ، محمد آصف نے57 اور محمد بلال نے 50 رنز اسکور کئے آصف خان ، عبدالرحمٰن اور عباس نقوی نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں برائٹ کرکٹ کلب کی پوری ٹیم 26۰3 اوورز میں 138 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی عمرحُسین نے 35 اور آفتاب قمر نے 33 رنز اسکور کئے محمد لقمان اور محمد بلال نے تین تین اور صدام فاروق نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ایمپائرنگ کے فرائض اختر قریشی اور عرفان عنایت نے سر انجام دئیے جبکہ مصطفٰے خیام آفیشل اسکورر تھے کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں میٹرو پولیٹن کرکٹ کلب نے سعود آباد جیمخانہ کو با آسانی 249 رنز سے شکست دیدی میٹرو پولیٹن کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ مقررہ 45 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز اسکور کئے فرید ارباب نے 61 ، ارباز خان اور سہیل خان نے 56 ، 56 اور محمد عثمان نے 39 رنز اسکور کئے ریاض بیگ نے تین جبکہ نعمان احمد اور عبدالرزاق نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں سعود آباد جیمخانہ کی پوری ٹیم 28۰1 اوورز میں صرف 76 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی سیف الدین نے 41 رنز اسکور کئے لیفٹ آرم لیگ اسپینر بلاول ملک نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوۓ صرف 16 رنز دے کر چھ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ حمزہ سہیل نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ایمپائرنگ کے فرائض شاہد اسلم اور اصغر شاہ نے سرانجام دئیے جبکہ محمد منہاج آفیشل اسکورر تھے .