حیدراباد (سپورٹس لنک رپورٹ ) تعلیمی بورڈ حیدراباد کے چیئرمین اور لیڈی اسپورٹس آفیسر نے قومی کھیل ہاکی اور دیگر کھیلوں کو تباہ کر دیا ہے، اگر تعلیمی بورڈ حیدراباد نے کھیلوں کی ٹیموں کو انٹر بورڈ کے مقابلوں میں نہیں بھیجا تو سندھ فزیکل ایجوکیشن ایسوسی ایشن کے ساتھ ملیکر تعلیمی بورڈ کے خلاف مظاہرہ کیا جائے گا ، ان خیالات کا اظہار اسپورٹس پروموشن آرگنائزیشن کے چیئرمین عامر کفایت نے اپنے ایک بیان میں کہا،انھوں نے کہا کہ تعلیمی بورڈ حیدراباد انٹر بورڈ کھیلوں کے مقابلوں میں حیدراباد کی ٹیموں کو بھیجے تاکہ حیدراباد کے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو اور حیدراباد کے کھلاڑی تعلیمی بورڈ اور حیدراباد کا نام روشن کریں انھوں نے کہاکہ تعلیمی بورڈ حیدراباد کے ذمہ داران انٹر بورڈ مقابلوں میں ٹیمیں نہ بھیج کر کھلاڑیوں کے ساتھ ذاتی کررہے ہیں اسکول اور کالجز کے کھلاڑیوں کا مستقبل تباہ کیا جارہا ہےجبکہ حیدراباد تعلیمی بورڈ سندھ کا دوسرا بڑا تعلیمی بورڈ ہونے کے باوجود حیدراباد کی ٹیموں کو انٹر بورڈ کے مقابلوں میں نہیں بھیجا جارہا ہے جوکہ کھلاڑیوں کے ساتھ ناانصافی ہے، عامر کفایت نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین بورڈ اور لیڈی اسپورٹس آفیسر کی انکوئری کرائی جائے، تعلیمی بورڈ میں ڈائریکٹر اسپورٹس کو تعینات کیا جائے اور ٹیموں کو انٹر بورڈ کے کھیلوں کے مقابلوں میں بھیجا جائے اگر ایسا نہیں کیا گیا تو سندھ فزیکل ایجوکیشن ایسوسی ایشن اور تمام کھیلوں کی ایسوسی ایشن کے ساتھ میلکر اسپورٹس کی بحالی کے لئے کام کیا جائے گا۔