آل سندھ پروفیسر اعجاز فاروقی انویٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مذید چار میچوں کا فیصلہ ہوگیا

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت سے اور نیو سنگم کرکٹ کلب کے زیر اہتمام منعقدہ آل سندھ پروفیسر اعجاز احمد فاروقی انویٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مذید چار میچوں کا فیصلہ ہوگیا ٹی ایم سی گراونڈ پر منصورہ اسپورٹس نے ہنس آباد جیمخانہ کو باآسانی 182 رنز سے شکست دیدی منصورہ اسپورٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ مقررہ 45 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 358 رنز اسکور کئے مطیع الرحمٰن نے 22 چوکّوں اور ایک چھکے کی مدد سے شاندار سینچری 169 رنز اسکور کئے خرم علی خان نے 69 اور طارق بخت نے 35 رنز اسکور کئے شارق علی نے تین اور رافع الحق نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہنس آباد جیمخانہ کی پوری ٹیم 34۰5 اوورز میں 176 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی اریب خان نے 62 اور رضوان الطاف نے 47 رنز اسکور کئے علی نواز نے چار اور مطیع الرحمٰن نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ایمپائرنگ کے فرائض بشیر عباسی اور محمد ریحان نے سر انجام دئیے جبکہ سید افراسیاب آفیشل اسکورر تھے ناظم آباد جیمخانہ گراونڈ پر ناظم آباد جیمخانہ بی کرکٹ کلب نے ابو ریحان کرکٹ کلب کو سات وکٹوں سے شکست دیدی ابو ریحان کرکٹ کلب کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ 33۰2 اوورز میں 126 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی اختر منیر نے 44 رنز اسکور کئے فیضان خان نے چار ، عبدالروف نے تین اور فرحان زمان نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ناظم آباد جیمخانہ بی نے مطلوبہ ہدف 127 رنز 15 اوورز میں حاصل کرلئے فرحان تنولی نے 45 اور فرحان صادق نے 38 رنز اسکور کئے عدنان کلیم ، اختر منیر اور فراز احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ایمپائرنگ کے فرائض محمد اسلم اور محمد یونس نے سر انجام دئیے جبکہ جنید افضل آفیشل اسکورر تھے لانڈھی جیمخانہ گراونڈ پر لانڈھی فرینڈز کرکٹ کلب نے محمد حسین کولٹس کرکٹ کلب کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دیدی محمد حسین کولٹس کرکٹ کلب کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ 24۰2 اوورز میں 109 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی شہزاد علی نے 28 اور محمد یاسین نے 17 رنز اسکور کئے اُسامہ بشارت اور واجد علی نے تین تین جبکہ غلام حسین نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں لانڈھی فرینڈز کرکٹ کلب نے مطلوبہ ہدف 113 رنز صرف 10۰1 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا توثیق احمد نے 61 اور شاہ حسین نے ناقابل شکست 37 رنز اسکور کئے عبدالرحمٰن نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا النادی البرہانی کرکٹ گراونڈ پر کھیلے گئے میچ میں النادی البرہانی کرکٹ کلب نے ہنسوٹ جیمخانہ کو سات وکٹوں سے شکست دیدی ہنسوٹ جیمخانہ کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ 28۰1 اوورز میں 105 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی عامر بلال نے 32 رنز اسکور کئے حظیفہ مستنصر نے چار ، ابراہیم برہان الدین نے تین اور حسین مصطفٰے نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں النادی البرہانی کرکٹ کلب نے مطلوبہ ہدف 107 رنز 14۰3 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا مستنصر سیف الدین نے 35 رنز، طٰحہ شبیر نے 29 رنز اور حیدر قطب الدین نے ناقابل شکست 31 رنز اسکور کئے سہیل پاشا ، کاشف حسین اور جبران سہیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ایمپائرنگ کے فرائض اصغر شاہ اور محمد اسلم نے سر انجام دئیے جبکہ خیام مصطفٰے آفیشل اسکورر تھے

error: Content is protected !!