اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)کورونا وائرس کے باعث قومی مینز والی بال چمپئن شپ ملتوی کردی گئی ۔پاکستان والی بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل انجینئر شاہ نعیم ظفر نے بتایاکہ چمپئن شپ 24 مارچ سے لاہور میں شروع ہونی تھی لیکن اب ملک میں کرونا وائرس کی وبا دوبارہ تیزی سے پھیل رہی ہے جس کے باعث پنجاب حکومت نے قومی مینز والی بال چمپئن شپ ملتوی کردی ہے، انہوں نے کہا کہ آئندہ نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔